• Tue, 28 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایکس اے آئی نے آن لائن انسائیکلوپیڈیا سے مقابلہ کرنے کے لیے گروکیپیڈیا کا آغاز کیا

Updated: October 28, 2025, 5:09 PM IST | Washington

ٹیکنالوجی کمپنی ایکس اے آئی (ایکس اے آئی) کے سربراہ ایلون مسک نے آن لائن انسائیکلوپیڈیا `گروکیپیڈیا کا آغاز کر دیا ہے جسے ویکیپیڈیا کے متبادل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

Elon Musk.Photo:INN
ایلون مسک۔ تصویر:آئی این این

ٹیکنالوجی کمپنی ایکس اے آئی (ایکس اے آئی) کے سربراہ ایلون مسک نے آن لائن انسائیکلوپیڈیا `گروکیپیڈیا  کا آغاز کر دیا ہے  جسے ویکیپیڈیا کے متبادل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔  مسک نے ویکیپیڈیا پر نظریاتی تعصب کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گروکیپیڈیا سچائی پر مبنی مواد فراہم کرے گا۔ نئی سائٹ کے ابتدائی ورژن میں۸۸۵۰۰۰؍  سے زائد مضامین شامل ہیں، جب کہ مسک کے مطابق اس کا نیا ورژن موجودہ سائٹ سے’’۱۰؍گنا بہتر‘‘ ہوگا۔ انہوں نے وکیپیڈیا پر نظریاتی تعصب کا الزام لگایا ہے۔ سائٹ کے ڈب ورژن۰ء۱؍ پر پیر کی شام تک ۸۸۵۰۰۰؍ سے زیادہ مضامین تھے جبکہ ویکیپیڈیا کے انگریزی میں مضامین ۷؍ ملین سے زیادہ تھے۔اس کا آغاز ایک نئے ورژن۰ء۱؍ کے وعدے کے ساتھ ہوا جس کے بارے میں مسک نے کہا کہ موجودہ لائیو سائٹ سے ’’۱۰؍ گنا بہتر‘‘ ہو گا جس کے لیے انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پہلے ہی ’ویکیپیڈیا سے بہتر‘ ہے۔ 
 مسک نے کہاکہ  ’’گروک اور گروکیپیڈیا ڈاٹ کام  کا ہدف سچائی ہے، پوری سچائی اور اس کے سوا کچھ نہیں۔ ہم کبھی مکمل  نہیں ہوں گے  اس کے باوجود اس مقصد کے لیے کوشش کریں گے ۔‘‘  مسک نے ایک علیحدہ ایکس پوسٹ میں کہا کہ گروکیپیڈیا کی ریلیز ستمبر کے آخر میں ہونا تھی لیکن ’پروپیگنڈا ختم کرنے کے باعث‘ یہ تاخیر کا شکار ہو گئی۔  مسک ویکیپیڈیا کے باقاعدہ نقاد رہے ہیں۔ ۲۰۲۴ء میں انہوں نے اس سائٹ پر ’’دور کے بائیں بازو کے کارکنان کا کنٹرول‘‘  ہونے کا الزام لگایا اور پلیٹ فارم کے لیے عطیات بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:امیزون میں بڑے پیمانے پر ملازمین کی چھٹنی کی تیاری، اے آئی شعبے میں سرمایہ کاری

اگست میں انہوں نے کہا کہ ’’ویکیپیڈیا کو کمیونٹی نوٹس کے لیے ایک حتمی ذریعے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہاں کا ادارتی کنٹرول انتہائی بائیں بازو کی جانب رجحان رکھتا ہے۔‘‘  گروکیپیڈیا کا مواد مصنوعی ذہانت اور جنریٹیو اے آئی اسسٹنٹ گروک کے ذریعے تیار کیا گیا ہے۔ مسک کے لیے مختص ایک گروکیپیڈیا مضمون میں کہا گیا ہے کہ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ نے ’’تکنیکی ترقی، آبادیاتی انحطاط اور ادارہ جاتی تعصبات پر وسیع تر مباحثوں کو اکثر بذریعہ ایکس متأثر کیا ہے۔‘‘ 
 ۲۰۰۱ءمیں تخلیق کردہ ویکیپیڈیا باہمی تعاون پر مبنی ایک انسائیکلوپیڈیا ہے جسے رضاکار چلاتے ہیں، اس کی مالی اعانت زیادہ تر عطیات سے ہوتی ہے اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد اس کے صفحات تحریر یا ان میں ترمیم کر سکتے ہیں۔  یہ اپنے مواد میں ’غیر جانبدار نکتۂ نظر‘کا دعویدار ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK