فلم’’ٹوکسک ‘‘کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ شائقین فلم کے تعلق سے کافی پرجوش ہیں۔ ۲۴؍ گھنٹوں کے اندر، اسے غیر معمولی تعداد میں ویوز موصول ہوئی ہیں۔ اس سے اندازہ لگاتے ہوئے لگتا ہے کہ یہ فلم ’’دُھرندھر‘‘ کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔
EPAPER
Updated: January 11, 2026, 7:06 PM IST | Mumbai
فلم’’ٹوکسک ‘‘کے ٹیزر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ شائقین فلم کے تعلق سے کافی پرجوش ہیں۔ ۲۴؍ گھنٹوں کے اندر، اسے غیر معمولی تعداد میں ویوز موصول ہوئی ہیں۔ اس سے اندازہ لگاتے ہوئے لگتا ہے کہ یہ فلم ’’دُھرندھر‘‘ کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔
کنڑ سنیما کے سپر اسٹار یش ایک شاندار اداکار ہیں۔ انہوں نےکے جی ایف چیٹر وَن اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کی ہے۔ وہ اس وقت اپنی انتہائی متوقع فلم ’’ٹوکسک‘‘ کے لیے خبروں میں ہیں۔ اب اس کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے اور ہر کوئی اسے پسند کر رہا ہے۔فلم’’ٹوکسک ‘‘ کا ٹیزر حیرت انگیز ہے اور مداح تب سے فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ `فلم’’ٹوکسک ‘‘کے کئی روپ بھی جاری کیے گئے ہیں۔ فلم میں یش کے ساتھ نین تارا ، کیارا اڈوانی، تارا ستاریا، ہما قریشی، رکمنی وسنت، اکشے اوبرائے، ٹوینو تھامس اور سدیو نائر جیسے بڑے ستارے ہیں۔ فلم کے ٹیزر کی ریلیز نے کافی جوش و خروش پیدا کیا ہے، لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:افریقہ کپ آف نیشنز: مصر نے دفاعی چیمپئن آئیوری کوسٹ کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا
۲۰۰؍ ملین ویوز پار ہو گئے
فلم’’ٹوکسک ‘‘ کے بنانے والوں نے ٹیزر کے بارے میں سوشل میڈیا پر معلومات شیئر کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی ریلیز کے۲۴؍ گھنٹوں کے اندر، ٹیزر کو سوشل میڈیا پر ۲۰۰؍ملین سے زیادہ دیکھا گیا ہے۔ فلم’’ٹوکسک ‘‘ ۱۹؍مارچ ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم’’ٹوکسک ‘‘ کی شوٹنگ کنڑ اور انگریزی میں کی گئی ہے اور اسے ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور دیگر زبانوں میں ڈب کیا جائے گا۔ ’
یہ بھی پڑھئے:میں کسی کی گستاخی برداشت نہیں کروں گا: عمال ملک نے ٹرولز پر تنقید کی
ٹیزر بتاتا ہےکہ لوگ اس فلم کا کتنا انتظار کر رہے ہیں۔یہ دُھرندھر کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے! اس فلم میں یش کے کردار کا نام رایا ہے۔ ٹیزر میں یش کے منفرد انداز کو دکھایا گیا ہے۔ یش ۲؍ منٹ ۵۱؍سیکنڈ کے ٹیزر کے آخر میں نظر آتے ہیں ۔ یہ ٹیزر کسی طوفان سے کم نظر نہیں آتا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا یش کی `فلم’’ٹوکسک ‘‘،’’دُھررندھر‘‘ کو پیچھے چھوڑ سکتی ہے، جو ۲۰۲۵ء کی سب سے زیادہ زیر بحث اور سب سے بڑی فلم تھی۔یش نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز ۲۰۰۸ء میں موگینا مانسو سے کیا تھا۔ انہوں نے ’’مسٹر ‘‘ جیسی ہٹ فلموں میں بھی کام کیا ہے اور مسز رامچاری، سنتھو اسٹریٹ فارورڈ اور بہت سی دوسری بلاک بسٹرمیں اہم رول نبھائے ہیں۔ یش کو آخری بار۲۰۲۲ء میں ریلیز ہونے والی کے جی ایف :چیپٹر ۲؍ میں دیکھا گیا تھا۔ اب، چار سال کے بعد، اداکار اپنی نئی فلم کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں، جو بڑے پیمانے پر کریز پیدا کر رہی ہے۔