Inquilab Logo

تم فرعون ہو، پہلی اولاد کے قاتل: اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف زبردست احتجاج

Updated: April 03, 2024, 8:39 PM IST | Jerusalem

غزہ جنگ سے درست حکمت عملی سے نہ نمٹنے اور یرغمالوں کو آزاد کرانے میں عدم دلچسپی کے مد نظر اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے خلاف اسرائیل عوام شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑکو ں پر نکل آئے۔ مظاہرہ کے مسلسل چوتھے دن مظاہرین نے نیتن یاہو کو فرعون اور غدار جیسے القاب سے نوازا اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ دہرایا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ہزاروں اسرائیلیوں نے مسلسل چوتھی رات ریلی نکالی او وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی حکومت سے مستعفی ہو نے کا مطالبہ کیا۔ اور انہیں ’’غدار‘‘ قرار دیا۔ جنگ سے درست طریقے سے نہ نمٹنے کیلئے منگل کے احتجاج میں ہزاروں مشتعل اسرائیلی ملک کی پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئے۔ یرغمال خاندانوں اور سابق وزیر اعظم ایہود بارک نے نیتن یاہو کو۷؍ اکتوبر کی ’’آفت‘‘ کا ذمہ دار ٹھہرایا اور انتخابات کا مطالبہ کیا۔ 

مظاہرین نے کہا کہ ’’تم فرعون ہو، تمہاری نگرانی میں ۲۴۰؍ افراد کو اغوا کیا گیا، یہ تمہاری غلطی ہے۔ ‘‘  انہوں نے مزید کہا کہ ’’تم ۷؍ اکتوبر کو ہرمحاذ پر ناکام ہوئے ہو اور اب تم یرغمالوں کے معاہدے میں رکاوٹ ہو۔ ‘‘ یرغمال بنائے گئے خاندان نیتن یاہو پربر ہم ہیں، جن کا کہنا ہے کہ انہیں رہا کرانےکیلئے واقعی دباؤ نہیں ڈالا گیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: برطانیہ میں قائم فلسطین ایکشن گروپ نے امریکی ہتھیار ساز کمپنی پر قبضہ کیا
عوام نے خود کو حکومت مخالف مظاہرین کے ساتھ جوڑ لیا ہے جنہوں نے گزشتہ سال نو ماہ تک مارچ کیا تاکہ ان کی متنازع عدالتی اصلاحات کو ناکام بنایا جا سکے جن کے بارے میں ان کے بقول جمہوریت کو خطرہ ہے۔ پارلیمنٹ کے سامنے منگل کی ریلی میں بہت سے لوگوں نے اسرائیل کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے لیڈر پر الزام لگایا کہ وہ اقتدار پر اپنی گرفت کو طول دینے کیلئے جنگ کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: جنگ زدہ اسرائیل میں ہندوستانی مزدوروں کی پہلی کھیپ روانگی کیلئے تیار
مظاہرہ میں شامل ایک فرد نے کہا کہ ’’ریاست کا بنیادی فرض ہے کہ وہ مغوی کی واپسی کو یقینی بنائے۔ میں نا دان تھا، مجھے یہ احساس نہیں تھا کہ ہمارے وزیر اعظم سیاسی تحفظات کی وجہ سے انہیں واپس لانے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ ‘‘

سابق وزیر اعظم باراک نے کہا کہ اگر نیتن یاہو نے رفح پر زمینی حملہ کیا تو ’’یرغمالی تابوت میں واپس آئیں گے۔ ‘‘انہوں نے فوری انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آفت کے ذمہ دار شخص کو اسٹیئرنگ وہیل سے ہٹا دیا جائے۔ ‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK