Inquilab Logo Happiest Places to Work

نیٹ پیپر لیک پر بی جے پی حکومت کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

Updated: May 14, 2026, 11:03 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ممبئی یوتھ کانگریس کی صدر زینت شبرین کی قیادت میں بدھ کو فورٹ علاقے میں ریاستی سی ای ٹی سیل کے دفتر کے سامنےنیٹ کا پرچہ لیک ہونے کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا۔

Youth Congress Workers Protest In Fort.Photo: INN
فورٹ میں یوتھ کانگریس کے کارکنان احتجاج کرتے ہوئے۔ (تصویر: آئی این این
ممبئی یوتھ کانگریس کی صدر زینت شبرین کی قیادت میں بدھ کو فورٹ علاقے میں ریاستی سی ای ٹی سیل کے دفتر کے سامنےنیٹ کا پرچہ لیک ہونے کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے ’نریندر مودی ہائے ہائے ‘  اور بی جے پی حکومت کے خلاف زبردست نعرے لگائے۔
 
 
نیٹ پیپر لیک پر بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ممبئی یوتھ کانگریس کی صدر زینت شبرین نے کہاکہ ’’ نیٹ   کا پرچہ لیک ہونے سے ملک بھر کےتقریباً  ۲۴؍ لاکھ طلبہ اور والدین کا خواب  چکنا چور ہوگیا  ہے۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو اس سنگین معاملے میں اخلاقی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہئے اور طلبہ کو بھی معاوضہ ملنا چاہئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ نیٹ پیپر لیک معاملے کی مکمل تحقیقات کیلئے ایک مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) تشکیل دی جانی چاہئے۔ اس  ریکٹ کی پوری زنجیر ہے  اور اس ریکٹ سے بی جے پی  کے لوگ وابستہ  ہیں ۔ اس طرح سے طلبہ کے مستقبل کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ہم سب مل کر اس ناانصافی کا مقابلہ کریں گے اور طلبہ کو انصاف دلائیں گے۔‘‘ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ ’’ سوالیہ پرچہ لیک گھوٹالے میں ملوث لوگوں کو بی جے پی حکومت انعام کے طور پر بڑے عہدے دے رہی ہے۔‘‘
 
 
احتجاج میں ممبئی یوتھ کانگریس کے نائب صدر پنکج چودھری، جنرل سیکریٹری تیجس چندورکر، آصف خان، گرومن سنگھ، گنیش شیگر، میتیش سونکر، سنتوش یادو   اور دیگر کارکنان شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK