انٹر میلان نے اتوار کو پارما کے خلاف ۰۔۲؍گول کی شاندار فتح کے ساتھ چھ سیزنز میں تیسری بار سیری اے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سین سیرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی انٹر ملان نے باضابطہ طور پر اطالوی فٹ بال کی بادشاہت حاصل کر لی۔
EPAPER
Updated: May 04, 2026, 8:03 PM IST | Milan
انٹر میلان نے اتوار کو پارما کے خلاف ۰۔۲؍گول کی شاندار فتح کے ساتھ چھ سیزنز میں تیسری بار سیری اے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سین سیرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی انٹر ملان نے باضابطہ طور پر اطالوی فٹ بال کی بادشاہت حاصل کر لی۔
انٹر میلان نے اتوار کو پارما کے خلاف ۰۔۲؍گول کی شاندار فتح کے ساتھ چھ سیزنز میں تیسری بار سیری اے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ سین سیرو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی انٹر ملان نے باضابطہ طور پر اطالوی فٹ بال کی بادشاہت حاصل کر لی۔ ہاف ٹائم سے تھوڑی دیر قبل مارکس تھورام نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں ہنریک مکھٹیریان نے گول کر کے ٹیم کی فتح اور ٹائٹل پر مہر ثبت کر دی۔
لیگ میں ابھی تین میچز باقی ہیں، لیکن انٹر میلان نے دفاعی چیمپئن نیپولی پر ۱۲؍ پوائنٹس اور روایتی حریف اے سی میلان پر ۱۵؍ پوائنٹس کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ یہ انٹر میلان کا مجموعی طور پر ۲۱؍ واں اطالوی خطاب ہے۔ گزشتہ سال کے صدمے سے نکل کر اس مقام تک پہنچنے کا سہرا نئے کوچ کرسٹیان چیوو کے سر جاتا ہے۔
Did someone say "𝗡𝗲𝗿𝗼𝗯𝗹𝘂̀ 𝗶𝗱𝗼𝗹"? 😎 pic.twitter.com/yGaJ78CUjM
— Inter ⭐⭐ (@Inter_en) May 4, 2026
یاد رہے کہ گزشتہ سیزن کے اختتام پر انٹر میلان صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے ٹائٹل ہار گئی تھی اور چیمپئن لیگ کے فائنل میں پی ایس جی کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ لیگ ٹائٹل جیتنے کے بعد اب انٹر میلان کی نظریں تاریخ کے تیسرے لیگ اور کپ ڈبل پر ہیں۔ اس مقصد کے لیے انہیں ۱۳؍ مئی کو روم کے اولمپک اسٹیڈیم میں ہونے والے کوپا اٹالیا کے فائنل میں لازیو کو شکست دینا ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:پری میٹ گالا تقریب میں ایشا امبانی کا لباس توجہ کا مرکز، ۲۶؍ ریاستوں کی نمائندگی
مینو میجک! مانچسٹر یونائیٹڈ کی لیورپول پر فتح، چیمپئن لیگ میں واپسی
اولڈ ٹریفورڈ کے تاریخی میدان میں کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنے روایتی حریف لیورپول کو۲۔۳؍گول سے شکست دے کر اگلے سیزن کی چیمپئن لیگ میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ نوجوان اسٹار کوبی مینو کا آخری لمحات میں کیا گیا گول یونائیٹڈ کی فتح کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوا۔مانچسٹر یونائیٹڈ نے میچ کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا اور محض ۱۵؍ منٹ کے اندر دو گول کی برتری حاصل کر لی۔میتھیوس کنہا نے باکس کے باہر سے شاندار اسٹرائیک کے ذریعے یونائیٹڈ کو برتری دلائی۔ بنجمن سیسکو نے برونو فرنانڈس کے پاس پر گیند کو جال میں پہنچا کر اسکور۰۔۲؍گول کر دیا۔تاہم، دوسرے ہاف میں آرنے سلاٹ کی لیورپول نے زبردست واپسی کی۔ڈومینک زوبوسلائی نے ہاف لائن سے اکیلے دوڑتے ہوئے پہلا گول کر کے فاصلہ کم کیا۔کوڈی گاکپو نے یونائیٹڈ کے گول کیپر کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برابری کا گول داغ کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔
یہ بھی پڑھئے:شمالی کوریا کے کھلاڑی ۱۲؍ سال بعد پہلی بار جنوبی کوریا میں مقابلہ کریں گے
جب میچ برابری کی طرف بڑھ رہا تھا، انگلینڈ کے نوجوان مڈفیلڈر کوبی مینو نے باکس کے کونے سے ایک بہترین فنش کے ذریعے گیند کو گول کے کونے میں پہنچا دیا اور اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ اس جیت کے ساتھ ہی مانچسٹر یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر رہتے ہوئے لیورپول سے ۶؍ پوائنٹس آگے نکل گئی ہے۔