Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنرسنسناٹی اوپن کے فائنل میں داخل

Updated: August 17, 2025, 7:17 PM IST | New Delhi

عالمی نمبر وَن سنر نے فرانسیسی کوالیفائر ایٹمان کو دو سیٹوں میں شکست دی ، ٹائٹل میچ میں الکاراز کا مقابلہ کریں گے۔ سنر نے ۲۴؍ویں سالگرہ شاندار فتح سے منائی۔

Yannick Sinner.Photo:INN
یانک سنر۔ تصویر:آئی این این

عالمی نمبر وَن یانک  سنر نے اپنی ۲۴؍ویں سالگرہ پر سنسناٹی اوپن میں شاندار فتح   سے منائی۔ انہوں نے سیمی فائنل میں فرانسیسی کوالیفائر ٹیرینس ایٹمان کو ۶۔۷، ۲۔۶؍کے اسکور  سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ اب فائنل میں سنر کا مقابلہ ہسپانوی اسٹار کارلوس الکاراز سے ہوگا جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں الیگزینڈر  زیوریو کو۳۔۶، ۴۔۶؍ کے اسکور سے شکست دی۔ 
سنر اور الکاراز کے درمیان اب تک۱۳؍ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس میں الکاراز نے ۸؍ مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ سنر نے ۵؍ مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے۔

ہسپانوی اسٹار کارلوس الکاراز نے سنسناٹی اوپن میں بیمار الیگزینڈر زیوری کو شکست دے کر مسلسل ۷؍ویں مرتبہ ٹور لیول کے فائنل میں رسائی  کی۔ ہفتے کی رات کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں الکاراز نے جرمنی کے بیمار  کھلاڑی کو۳۔۶، ۴۔۶؍کے اسکور سے شکست دی۔ اس جیت نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ٹورنامنٹ کے ٹائٹل میچ میں الکاراز کا مقابلہ اٹلی کے یانک سنر سے ہوگا۔
افتتاحی سیٹ کا فیصلہ الکاراز کی شاندار کارکردگی سے ہوا۔ لیکن پسینے میں بھیگے زیوریو کو دوسرے سیٹ میں جسمانی طور پر جدوجہد کرنا پڑی۔ جمعہ کو بین شیلٹن کے خلاف کوارٹر فائنل میں شاندار جیت کے دوران فزیو سے علاج کروانے والے جرمن کھلاڑی کو دوسرے سیٹ میں۱۔۲؍ کے اسکور پر میڈیکل ٹائم آؤٹ کے لیے کورٹ سے باہر جانا پڑا اور باقی میچ میں ان کی حالت واضح طور پر کمزور تھی۔

یہ بھی پڑھئیے:مانچسٹر سٹی نے نئے سیزن کا دھواں دھار آغاز کیا

میچ کے بعد الکاراز نے کہاکہ ’’کسی ایسے شخص کے خلاف کھیلنا کبھی آسان نہیں ہوتا جسے آپ جانتے ہو کہ وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہے۔ یہ اور بھی مشکل ہو جاتا ہے جب آپ جانتے ہوں کہ وہ ایک بہترین کھلاڑی ہے اور کورٹ کے باہر اتنا اچھا انسان ہے۔ ہمارے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK