Inquilab Logo Happiest Places to Work

مانچسٹر سٹی نے نئے سیزن کا دھواں دھار آغاز کیا

Updated: August 17, 2025, 6:23 PM IST | Manchester

نئےکھلاڑی تیجانی ریجنڈرس اور ریان چرکی نے پیپ گارڈیالا کی اصلاح شدہ ٹیم کے لیے پہلا گول کیا۔ اس جیت سے امید ہے کہ یہ پچھلے سیزن کے مقابلے اچھی کارکردگی کی جانب پہلا قدم ہے-

Erling Halland. Photo:INN
ارلنگ ہالینڈ۔ تصویر:آئی این این

ارلنگ ہالینڈ نے گول کے ساتھ اور مانچسٹر سٹی فٹبال کلب نے کامیابی کے ساتھ انگلش پریمیر لیگ کے نئے سیزن کا آغاز کیا۔ مانچسٹر سٹی نے پریمیر لیگ ۲۶۔۲۰۲۵ءکی مہم کا آغاز سنیچر کو والوو فٹبال کلب  کے خلاف۰۔۴؍ گول  سے کامیابی کے ساتھ کیا۔ 

 ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑی تیجانی ریجنڈرس اور ریان چرکی نے پیپ گارڈیالا کی نئی ٹیم کے لیے  اپنا پہلا گول کیا۔اس سے ٹیم کو امید ہے کہ اس سیزن میں ٹیم چمپئن شپ پر قابض ہوجائے گی۔  ہالینڈ، جنہوں  نے انگلینڈ کی ٹاپ لیگ میں اپنے اسپیل کے دوران چاروں سیزن کے افتتاحی کھیلوں میں گول کیے ہیں، نے ۳۴؍  ویں منٹ میں اس وقت  گول کیا جب ریجنڈرس نے گیند کو ریکو لیوس کے پاس پہنچایا،  اس سے ناروے کے کھلاڑی کو گول کرنے میں آسانی ہوگئی۔ 

یہ بھی پڑھیئے:انڈیا اے نے آسٹریلیا ویمن کو یکروزہ سیریزمیں مات دی

ریجنڈرس نے ۳؍ منٹ بعد دوسرا گول کیا جب آسکر بوب، جو ٹوٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ پچھلے سیزن کا بیشتر حصہ گنوا بیٹھے تھے، نے ڈچ مڈفیلڈر کو سیٹ کرنے سے پہلے کمزور پاس پر اچھال دیا، جس نے گیند کو دور کونے میں پھینک دیا۔ سٹی میں اپنے پہلے دو سیزن میں پریمیر لیگ کے سب سے زیادہ اسکورر ہالینڈ نے ۶۱؍ویں منٹ میں اپنا دوسرا کیا۔ہالینڈ کو دوسرے ہاف کے وسط میں چرکی کے متبادل کے طورپر باہر جانا پڑا جس سے ان کی ہیٹ ٹرک کی امید ختم ہوگئی۔ عرکی نے۸۱؍ منٹ کے بعد سٹی کے لیے سیزن کا زبردست آغاز کیا اور شاندار گو ل کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK