Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ کپ میں چند کھلاڑی فٹ بال کی دنیا کے نئے آئیکن بن سکتے ہیں

Updated: May 18, 2026, 8:02 PM IST | New Delhi

۲۰۲۶ء ورلڈ کپ کا سب سے بڑا بریک آؤٹ اسٹار بننے کے سب سے زیادہ امکانات ان کھلاڑیوں میں نظر آتے ہیں۔یہ رپورٹ ۲۰۲۶ء کے فیفا ورلڈ کپ کے ان ابھرتے ہوئے ستاروں پر روشنی ڈالتی ہے۔

Pedri.Photo:X
پیڈری۔ تصویر:ایکس

۲۰۲۶ء ورلڈ کپ کا سب سے بڑا بریک آؤٹ اسٹار بننے کے سب سے زیادہ امکانات ان کھلاڑیوں میں نظر آتے ہیں۔یہ رپورٹ ۲۰۲۶ء کے فیفا ورلڈ کپ کے ان ابھرتے ہوئے ستاروں پر روشنی ڈالتی ہے جو اس ٹورنامنٹ کے ذریعے فٹ بال کی دنیا کے نئے `آئیکن  بن سکتے ہیں۔
 نیکو پاز (ارجنٹائن)عمر ۲۱؍ سال ،کلب: کومو (اٹلی)۔ ارجنٹائن کے سابق کھلاڑی پابلو پاز کے بیٹے، نیکو پاز اسپین میں پیدا ہوئے لیکن انہوں نے عالمی چیمپئن ارجنٹائن کی نمائندگی کا انتخاب کیا۔ ریئل میڈرڈ اکیڈمی سے ابھرنے والے اس کھلاڑی نے سیب فیبریگاس کی نگرانی میں اپنی تکنیکی مہارت کو نکھارا ہے۔ ان پر لیونل میسی کے متبادل کے طور پر بڑی ذمہ داری عائد ہو سکتی ہے۔
  ڈیزائیر ڈوئے (فرانس)۔عمر: ۲۰؍ سال ،کلب: پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی )۔ڈوئے پہلے ہی کلب فٹ بال کے بڑے اسٹیج پر اپنی دھاک بٹھا چکے ہیں۔ پی ایس جی کی جانب سے چیمپئنز لیگ فائنل میں بہترین کارکردگی دکھانے والے اس نوجوان کھلاڑی کو ایمباپے اور ڈیمبیلے جیسے اسٹارز کے درمیان اپنی جگہ بنانی ہوگی۔ حالیہ دوستانہ میچوں میں ان کے دو گولز نے کوچ دیدیئر ڈیسچیمپس کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش کی میچ میں مضبوط پوزیشن، پاکستان کو جیت کیلئے ۴۳۷؍ رنز کا ہدف


نیکو اوریلی (انگلینڈ)،عمر: ۲۱؍ سال ،کلب: مانچسٹر سٹی۔ پیپ گارڈیولا کا اعتماد حاصل کرنے والے اوریلی نے مڈ فیلڈ سے لیفٹ بیک کی پوزیشن پر آکر سب کو حیران کر دیا ہے۔ وہ انگلینڈ کے کوچ تھامس ٹوخل کے لیے لیفٹ بیک کی پوزیشن کا دیرینہ مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔ ان کی رفتار اور قد کاٹھ انہیں ایک خطرناک کھلاڑی بناتا ہے۔
اینڈرک (برازیل)،عمر: ۱۹؍ سال ،کلب: لیون (فرانس) - ریئل میڈرڈ سے لون پر۔اینڈرک کو برازیل کا ونڈر کڈ مانا جاتا ہے۔ وینبکلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف گول کر کے وہ رونالڈو کے بعد برازیل کے کم عمر ترین گول اسکورر بنے۔ ان کا طاقتور جسم اور گول کرنے کی صلاحیت انہیں لیجنڈ کھلاڑی `روماریو سے مشابہہ بناتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:’’امّا اَریان‘‘ کو ریلیز کے تقریباً ۴۰؍ سال بعد عالمی سطح پر دوبارہ پیش کیا گیا


پیڈری (اسپین)عمر، ۲۳؍ سال (تقریباً)کلب: بارسلونا۔ پیڈری کو بارسلونا اور اسپین کے لیے ژاوی ہرنانڈیز کا حقیقی جانشین قرار دیا جاتا ہے۔ یورو  ۲۰۲۰ء میں اپنی پہچان بنانے والے پیڈری اب مکمل فٹ ہیں اور ہانسی فلک کے زیرِ سایہ بارسلونا کو مسلسل دو لالیگا ٹائٹلز جتوانے میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔ یہ پانچوں کھلاڑی اس ورلڈ کپ میں اپنی ٹیموں کے لیےگیم چینجر ثابت ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کی نظریں خاص طور پر نیکو پاز اور اینڈرک پر جمی ہیں، کیونکہ ان کا موازنہ فٹ بال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں (میسی اور روماریو) سے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK