ڈبلیو ٹی اے کی چیئرپرسن ویلری کیمیلو نے تصدیق کی ہے کہ کھلاڑیوں کے مفادات کے تحفظ اور کھیل کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے’’ٹور آرکیٹیکچر کونسل‘‘ تشکیل دے دی گئی ہے، جس کی کمان عالمی نمبر پانچ جیسیکا پیگولا کے سپرد کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: February 18, 2026, 7:10 PM IST | New York
ڈبلیو ٹی اے کی چیئرپرسن ویلری کیمیلو نے تصدیق کی ہے کہ کھلاڑیوں کے مفادات کے تحفظ اور کھیل کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے’’ٹور آرکیٹیکچر کونسل‘‘ تشکیل دے دی گئی ہے، جس کی کمان عالمی نمبر پانچ جیسیکا پیگولا کے سپرد کی گئی ہے۔
خواتین کے عالمی ٹینس سرکٹ میں تھکن اور انجری کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیشِ نظر ایک بڑے انتظامی انقلاب کی تیاری کر لی گئی ہے۔ ڈبلیو ٹی اے کی چیئرپرسن ویلری کیمیلو نے تصدیق کی ہے کہ کھلاڑیوں کے مفادات کے تحفظ اور کھیل کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے’’ٹور آرکیٹیکچر کونسل‘‘ تشکیل دے دی گئی ہے، جس کی کمان عالمی نمبر پانچ جیسیکا پیگولا کے سپرد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رئیل میڈرڈ کی بنفیکا کے خلاف جیت: نسل پرستی کے الزامات سے میچ متاثر
اس نئی کونسل کا قیام ایک ایسے وقت میں عمل میں آیا ہے جب آرینا سبالینکا اور ایگا سواتیک جیسی اسٹار کھلاڑیوں نے مسلسل طویل سیزن اور آرام کی کمی پر آواز اٹھائی تھی۔ جیسیکا پیگولا تنہا اس مشن پر نہیں ہیں، بلکہ ان کی معاونت کے لیے ٹینس کی دنیا کے بڑے اور تجربہ کار ناموں کو شامل کیا گیا ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک وکٹوریہ آزارینکا اور یونانی اسٹار ماریہ سکاری اس کونسل کا حصہ ہیں، جو اپنے برسوں کے تجربے کی روشنی میں سفارشات مرتب کریں گی۔ ان کھلاڑیوں کا مقصد ٹینس کو جسمانی اور ذہنی طور پر زیادہ پائیدار بنانا ہے۔
ڈبلیو ٹی اے کی چیئرپرسن کے مطابق، اصلاحات کا پہلا مرحلہ ان شعبوں پر محیط ہوگا جو براہِ راست ایسوسی ایشن کے کنٹرول میں ہیں۔ تاہم، طویل مدتی بہتری کے لیے اے ٹی پی اور چاروں گرینڈ سلیم ٹورنامنٹس کے منتظمین سے بھی مشاورت کی جائے گی۔ توقع کی جا رہی ہے کہ کونسل کی سفارشات کی روشنی میں اگلے برس تک ٹینس کا ایک بالکل نیا اور بہتر ڈھانچہ منظرِ عام پر آ جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:سدھانت چترویدی، یوراج سنگھ کی بایوپک میں کام کرنے کے خواہش مند
قطر اوپن: کارلوس الکاراز کی ہارڈ کورٹ پر ۱۵۰؍ویں فتح
ٹینس کی دنیا کے نمبر ون کھلاڑی کارلوس الکاراز نے قطر ایکسن موبیل اوپن میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ہارڈ کورٹ پر اپنی ۱۵۰؍ویں پروفیشنل جیت مکمل کر لی ہے۔ آسٹریلین اوپن میں تاریخی کامیابی کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے،۲۲؍ سالہ ہسپانوی اسٹار نے فرانس کے آرتھر رینڈرکنیک کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ٹاپ سیڈ الکاراز کو پہلے راؤنڈ کے ٹیسٹ میں فرانسیسی حریف کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ۲۰۲۶ء کے سیزن میں الکاراز کا ریکارڈ ۰۔۸؍ ہو گیا ہے۔الکاراز نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا’’آرتھر ایک خطرناک کھلاڑی ہے، میں خوش ہوں کہ مشکل لمحات میں پرسکون رہا اور اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا۔‘‘