Inquilab Logo Happiest Places to Work

آیوش شیٹی کا بڑا دھماکہ، عالمی نمبر۴؍ جوناتھن کرسٹی کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی

Updated: April 10, 2026, 5:13 PM IST | New Delhi

ہندوستان کے ابھرتے ہوئے بیڈمنٹن اسٹار آیوش شیٹی نے ایشین بیڈمنٹن چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء میں ایک بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کی تیسری سیڈ حاصل کرنے والے انڈونیشیا کے جوناتھن کرسٹی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی آیوش نے ایونٹ میں اپنے لیے تمغہ بھی یقینی بنا لیا ہے۔

Ayush.Photo:X
آیوش۔ تصویر:ایکس

 ہندوستان کے ابھرتے ہوئے بیڈمنٹن اسٹار آیوش شیٹی نے ایشین بیڈمنٹن چیمپئن شپ ۲۰۲۶ء میں ایک بڑا الٹ پھیر کرتے ہوئے دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی اور ٹورنامنٹ کی تیسری سیڈ حاصل کرنے والے انڈونیشیا کے  جوناتھن کرسٹی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی آیوش نے ایونٹ میں اپنے لیے تمغہ بھی یقینی بنا لیا ہے۔


سیمی فائنل میں پہنچنے کے ساتھ ہی آیوش شیٹی نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔وہ ۲۰۱۸ء میں ایچ ایس پرنئے کے بعد اس براعظمی ٹورنامنٹ میں تمغہ جیتنے والے پہلے  ہندوستانی مرد سنگلز کھلاڑی بن گئے ہیں۔۲۰۲۳ءمیں چراغ شیٹی اور ساتوک سائی راج رینکی ریڈی کے مینز ڈبلز گولڈ میڈل کے بعد یہ اس ٹورنامنٹ میں ہندوستان کا پہلا تمغہ ہوگا۔عالمی درجہ بندی میں ۲۵؍ویں نمبر پر موجود آیوش نے انڈونیشیا کے تجربہ کار اولمپین جوناتھن کرسٹی کو اسٹریٹ گیمز میں ۲۱۔۲۳، ۱۷۔۲۱؍ سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھئے:ایل ایس جی کے خلاف ملی شکست کو کے کے آر کے لیے برداشت کرنا مشکل ہوگا: محمد کیف


آغاز سے ہی کانٹے کا مقابلہ رہا۔ کرسٹی ایک موقع پر۱۵۔۱۸؍ سے آگے تھے اور گیم پوائنٹ پر پہنچ گئے تھے، لیکن آیوش نے شاندار اعصاب کا مظاہرہ کرتے ہوئے واپسی کی اور ٹائی بریکر میں پہلا گیم اپنے نام کیا۔ آیوش نے دوسرے گیم میں بھی اپنی برتری برقرار رکھی۔ مڈ گیم بریک تک وہ ۹۔۱۱؍ سے آگے تھے، جس کے بعد انہوں نے حریف کھلاڑی کو واپسی کا موقع نہیں دیا اور تاریخی فتح حاصل کی۔

یہ بھی پڑھئے:اعجاز خان کی سمئے رائنا کو دھمکی: کہا،مجھے کہیں بھی نظر نہیں آنا


اس ٹورنامنٹ میں آیوش شیٹی ایک جائنٹ کلر کے طور پر ابھرے ہیں۔ انہوں نےپہلے راؤنڈ میں عالمی نمبر ۷؍ اور ایشین گیمز چیمپئن لی شی فینگ کو ہرا کر سب کو حیران کر دیا۔کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر۴؍ جوناتھن کرسٹی کو زیر کیا۔ سیمی فائنل میں آیوش شیٹی کا مقابلہ تھائی لینڈ کے اولمپک سلور میڈلسٹ کنلاوت وتیدسرن یا چین کے وینگ ہونگ یانگ کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے ہوگا۔ آیوش شیٹی کی اس غیر معمولی کارکردگی نے  ہندوستانی  بیڈمنٹن کے مستقبل کے حوالے سے نئی امیدیں جگا دی ہیں۔ ان کی نظریں اب سیمی فائنل میں جیت درج کر کے گولڈ میڈل کی طرف بڑھنے پر مرکوز ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK