ابھیشیک شرما کے پیٹ میں انفیکشن کے باعث نمیبیا کے خلاف ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ان کی شرکت انتہائی مشکوک ہو گئی ہے۔ شرما گزشتہ دو دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
EPAPER
Updated: February 11, 2026, 10:14 PM IST | New Delhi
ابھیشیک شرما کے پیٹ میں انفیکشن کے باعث نمیبیا کے خلاف ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ان کی شرکت انتہائی مشکوک ہو گئی ہے۔ شرما گزشتہ دو دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ابھیشیک شرما کو پیٹ میں شدید انفیکشن کے باعث دہلی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ابھیشیک شرما کے پیٹ میں انفیکشن کے باعث نمیبیا کے خلاف ہونے والے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں ان کی شرکت انتہائی مشکوک ہو گئی ہے۔ شرما گزشتہ دو دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
واضح رہے کہ شرما امریکہ کے خلاف پہلے میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے اور طبیعت ناسازی کی وجہ سے فیلڈنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں اترے تھے۔ کوچ کا کہنا ہے کہ ابھیشیک کے پیٹ کے مسائل ابھی مکمل حل نہیں ہوئے ہیں۔ ہمیں امید تھی کہ وہ دو دنوں میں صحت یاب ہو جائیں گے، لیکن فی الحال ہم ان کی فٹنیس کا انتظار کر رہے ہیں۔ابھیشیک شرما کی عدم دستیابی کی صورت میں سنجو سیمسن کو بطور اوپنر شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں ناقص کارکردگی کے باعث سنجو اپنی جگہ ایشان کشن کے ہاتھوں گنوا بیٹھے تھے، لیکن اب حالات انہیں ایک بار پھر پلیئنگ الیون میں واپسی کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ ابھیشیک کی فٹنیس رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے تاکہ حتمی فیصلہ کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھئے:فیفا کا بڑا اعلان، ورلڈ کپ۲۰۲۶ء کی انعامی رقم میں غیر معمولی اضافہ
سنجے بانگر کا ہندوستانی بلے بازوں کو مشورہ
ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ ۲۰۲۶ء کے اپنے پہلے میچ میں امریکہ کو ۲۹؍ رنز سے شکست دینے کے باوجود، ہندوستانی بیٹنگ لائن اپ ایک وقت میں شدید مشکلات کا شکار تھی۔ اس حوالے سے ایک پروگرام میں کرکٹ ماہرین سنجے بانگر اور پیوش چاؤلہ نے ہندوستانی بلے بازوں کے اندازِ اور نمیبیا کے خلاف ممکنہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سابق بیٹنگ کوچ سنجے بانگر کا کہنا ہے کہ ہندوستانی بلے بازوں کو امریکہ کے خلاف پیش آنے والی صورتحال پر زیادہ غوروخوض کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ’’موجودہ ہندوستانی بیٹنگ یونٹ جس بے خوف انداز سے کھیل رہی ہے، اس میں کبھی کبھار وکٹیں گرنا فطری ہے۔ اگر کوئی سبق سیکھنا ہے تو وہ یہ ہے کہ ضرورت پڑنے پر تھوڑی حکمت عملی پر توجہ دیں، لیکن اپنے کھیلنے کے انداز پر شک نہ کریں کیونکہ اسی انداز نے گزشتہ ۱۸؍ ماہ میں آپ کو کامیابی دلائی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:عدالت کا حکم: کیری میناٹی کرن جوہر کے خلاف قابلِ اعتراض مواد نشر نہ کریں
لیگ اسپنر پیوش چاؤلہ نے خبردار کیا کہ دہلی میں سرد موسم کی وجہ سے شام کے میچ میں اوس ایک بڑا فیکٹر ثابت ہوگی۔ ان کا ماننا ہے کہ ٹاس جیتنے والا کپتان پہلے بولنگ کو ترجیح دے گا کیونکہ دوسری اننگز میں اوس کی وجہ سے بولنگ مشکل اور بیٹنگ بہت آسان ہو جاتی ہے۔