ابھیشیک شرما نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا پانچواں بڑا انفرادی اسکور بناتے ہوئے محض ۶۸؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۳۵؍ رنز کی اننگز کھیلی، جس کی بدولت وہ اورنج کیپ کی دوڑ میں سرفہرست آ گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: April 22, 2026, 8:01 PM IST | Mumbai
ابھیشیک شرما نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا پانچواں بڑا انفرادی اسکور بناتے ہوئے محض ۶۸؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۳۵؍ رنز کی اننگز کھیلی، جس کی بدولت وہ اورنج کیپ کی دوڑ میں سرفہرست آ گئے ہیں۔
ابھیشیک شرما نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا پانچواں بڑا انفرادی اسکور بناتے ہوئے محض ۶۸؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۱۳۵؍ رنز کی اننگز کھیلی، جس کی بدولت وہ اورنج کیپ کی دوڑ میں سرفہرست آ گئے ہیں۔ یہ ان کے ٹی ۲۰؍ کیریئر کی نویں سنچری ہے، اور اس کے ساتھ ہی رواں سیزن کی سات اننگز میں ان کے مجموعی رنز کی تعداد ۳۲۳؍رن ہو گئی ہے۔
The Abhishek Sharma chapter in the #TATAIPL record books just got bigger ✍️📚
— IndianPremierLeague (@IPL) April 21, 2026
One word for his performance tonight? 🤩#KhelBindaas | #SRHvDC | @SunRisers | @OfficialAbhi04 pic.twitter.com/idQW5NQkwA
یہ بھی پڑھئے:ابھیشیک شرماحیدرآباد کی جیت کے ہیرو بنے
ابھیشیک سے محض تین رنز پیچھے ہینرک کلاسن اورنج کیپ کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ کلاسن نے اس میچ میں ۱۳؍ گیندوں پر ۳۷؍ رن کی زبردست اننگز کھیلی اور ابھیشیک کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے ۳۲؍گیندوں پر ۶۶؍ رن کی شراکت داری قائم کی۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبھ من گل ہیں، جنہوں نے پانچ اننگز میں ۲۶۵؍ رنز بنائے ہیں۔ ان کے بعد رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے وراٹ کوہلی اور راجستھان رائلز کے ویبھو سوریاونشی کا نمبر آتا ہے۔ سرفہرست دس بلے بازوں میں ایشان کشن (ایس آر ایچ)، رجت پاٹیدار (آر سی بی)، کوپر کونولی، یشسوی جیسوال اور پریانش آریا بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:مائیکل جیکسن کی بایوپک ’’مائیکل‘‘ کو منفی ریویوز، شاندار اوپننگ متوقع
دوسری جانب، پرپل کیپ (سب سے زیادہ وکٹیں) پر فی الحال چنئی سپر کنگز کے انشول کمبوج کا قبضہ برقرار ہے۔ تاہم، ایشان ملنگا نے ٹی۲۰؍ کرکٹ میں تیسری بار ۴؍ وکٹ حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا، جس کے بعد وہ اس آئی پی ایل سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ ملنگا کی وکٹوں کی تعداد ۱۲؍ہو گئی ہے، جبکہ گجرات ٹائٹنز کے پرسدھ کرشنا بھی ۱۲؍ وکٹوں کے ساتھ ان کے برابر ہیں۔ پرپل کیپ ابھی بھی چنئی کے انشول کمبوج کے پاس ہے جنہوں نے اب تک ۱۳؍شکار کیے ہیں۔ دیگر گیند بازوں میں پرنس یادو (ایل ایس جی)، بھونیشور کمار (آر سی بی)، کاگیسو ربادا (جی ٹی) اور روی بشنوئی (آر آر) ۱۰، ۱۰؍ وکٹوں کے ساتھ دوڑ میں شامل ہیں۔