Updated: August 24, 2025, 8:52 PM IST
| Kabul
افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے مینز ٹی ۲۰؍ ایشیا کپ کے لیے راشد خان کی قیادت میں ۱۷؍ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔سلیکٹرزنے ٹاپ آرڈر بلے باز ابراہیم زدران، آل راؤنڈر شرف الدین اشرف اور پراسرار اسپنر غضنفر کو ٹیم میں منتخب کیا ہے۔
راشد خان۔ تصویر: آئی این این
افغانستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے مینز ٹی ۲۰؍ ایشیا کپ کے لیے راشد خان کی قیادت میں ۱۷؍ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔سلیکٹرزنے ٹاپ آرڈر بلے باز ابراہیم زدران، آل راؤنڈر شرف الدین اشرف اور پراسرار اسپنر غضنفر کو ٹیم میں منتخب کیا ہے جنہوں نے اپنے مختصر کریئر میں اب تک کوئی انٹر نیشنل ٹی ۲۰؍ میچ نہیں کھیلا ہے۔
غضنفر اب تک۴۲؍ ٹی ۲۰؍ میچ کھیل چکے ہیں، لیکن وہ کبھی بین الاقوامی سطح پر نہیں کھیلے۔ تاہم وہ۱۱؍ ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ ۱۹؍سال کی عمر میں وہ دو بار ایک اننگز میں ۵؍ وکٹ لے چکے ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی گزشتہ سال نومبر میں شارجہ میں بنگلہ دیش کے خلاف ۲۶؍رن کے عوض ۶؍ وکٹ لینا تھی۔
یہ بھی پڑھیئے:آسٹریلیا نے میچ، جنوبی افریقہ نے سیریزپر قبضہ کیا
اس دوران فاسٹ بولنگ اٹیک کی قیادت فاروقی اور نوین الحق کر رہے ہیں جبکہ عمرزئی اور گلبدین نائب فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہیں۔ ابراہیم کی واپسی سے بیٹنگ بھی مضبوط ہوئی ہے، رحمان اللہ گرباز اور صدیق اللہ ٹاپ آرڈر میں دوسرے اہم آپشنز ہیں۔ درویش رسولی اور بیٹنگ آل راؤنڈر کریم جنت ٹاپ آرڈر کے دوسرے دعویدار ہیں۔
افغانستان، جس نے گزشتہ مردوں کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ میں چمپئن ہندوستان کے بعد ایشیا کی دوسری بہترین ٹیم رہی،۲۰۲۵ء کے آغاز سے اب تک ایک بھی بین الاقوامی ٹی ۲۰؍ میچ نہیں کھیلا ہے۔ افغانستان نے گزشتہ۱۲؍ مہینوں میں صرف تین بین الاقوامی ٹی ۲۰؍ میچ کھیلے ہیں۔ راشد خان، نور احمد، مجیب الرحمان، اے ایم غضنفر اور محمد نبی اسپن بولنگ اٹیک کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ایشیا کپ سے قبل افغانستان جمعہ سے شارجہ میں میزبان متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے خلاف سہ رخی ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل سیریز کھیلے گا۔