گھٹنے کی سرجری کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے والی ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز یاستیکا بھاٹیا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں کھیلی گئی ان کی نصف سنچری ان کے کریئر کی خاص ترین اننگز میں سے ایک ہے۔
EPAPER
Updated: May 29, 2026, 5:25 PM IST | Mumbai
گھٹنے کی سرجری کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے والی ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز یاستیکا بھاٹیا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں کھیلی گئی ان کی نصف سنچری ان کے کریئر کی خاص ترین اننگز میں سے ایک ہے۔
گھٹنے کی سرجری کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے والی ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز یاستیکا بھاٹیا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ۲۰؍ میچ میں کھیلی گئی ان کی نصف سنچری ان کے کریئر کی خاص ترین اننگز میں سے ایک ہے۔
اکتوبر ۲۰۲۴ء کے بعد اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیلنے والی یاستیکا نے مشکل صورتحال میں جمیما روڈریگز کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرکے ہندوستان کو مضبوط پوزیشن دلائی۔ میچ کے آغاز میں ہی لارین بیل نے اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما کو آؤٹ کرکے ہندوستان کا اسکور دو وکٹ پر سات رن کر دیا تھا جبکہ کپتان ہرمن پریت کور بھی ٹیم کا حصہ نہیں تھیں۔
ایسے نازک موقع پر یاستیکا اور جمیما نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری وکٹ کے لیے ۱۲۶؍ رن کی عمدہ شراکت قائم کی۔ جمیما نے ۴۰؍ گیندوں پر ۶۹؍ رن بنائے جبکہ یاستیکا نے بھی ۴۰؍ گیندوں پر ۵۴؍ رن کی قیمتی اننگز کھیلی، جس کی بدولت ہندوستان نے ۳۸؍ رن سے کامیابی حاصل کی۔
یہ بھی پڑھئے:سپریم کورٹ کی جانب سے ونیش پھوگاٹ کو راحت ملی
میچ کے بعد یاستیکا نے کہاکہ ’’یہ اننگز میرے لیے بہت خاص ہے۔ طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کرنا آسان نہیں تھا، لیکن ساتھی کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے میرا بھرپور حوصلہ بڑھایا۔ چوٹ کے دن بہت مشکل تھے، تاہم میرے اہل خانہ، دوستوں اور ٹیم انتظامیہ کی مسلسل حمایت نے مجھے ہمت دی۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ اے سی ایل سرجری کے بعد بحالی کا مرحلہ انتہائی دشوار تھا کیونکہ پیر کے پٹھوں کو دوبارہ مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کرنا پڑی۔ ان کے مطابق کئی مواقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، لیکن مستقل محنت اور حوصلہ افزائی نے انہیں دوبارہ میدان میں واپس آنے کے قابل بنایا۔
یہ بھی پڑھئے:شویتا ترپاٹھی نے کہا: علی فضل اور نمرت کور کی ترقی دیکھ کر فخر ہوتاہے
دوسری جانب ہندوستانی تیز گیند باز نندنی شرما نے اپنے بین الاقوامی کریئر کا یادگار آغاز کرتے ہوئے ۳۴؍ رن دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔ انہوں نے انگلینڈ کی نمایاں بلے باز ایمی جونز سمیت ڈینی گبسن اور ایزی وونگ کو آؤٹ کیا۔
یاستیکا نے نندنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ’’نندنی نے اپنی رفتار میں تبدیلی اور سست گیندوں کا بہترین استعمال کیا۔ ڈیبیو میچ میں اس طرح کی کارکردگی غیرمعمولی ہوتی ہے۔ انہیں کامیاب ہوتے دیکھ کر پوری ٹیم خوش ہے۔‘‘ ہندوستانی ٹیم کو امید ہے کہ سیریز کے دوسرے ٹی ۲۰؍ میچ میں کپتان ہرمن پریت کور دوبارہ ٹیم میں شامل ہوں گی، جبکہ انگلینڈ کے لیے یہ مقابلہ سیریز میں واپسی کا آخری موقع ثابت ہوسکتا ہے۔