• Wed, 03 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اے آئی سے خطرہ : نوجوانوں نے ملازمت جانے کا متبادل حل تلاش کر لیا

Updated: December 03, 2025, 4:00 PM IST | London

جیسے جیسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) عالمی لیبر مارکیٹ کو بدل رہی ہے اور متعدد ملازمتوں کی جگہ لے رہی ہے، نوجوانوں میں مستقبل کے حوالے سے کئی خدشات جنم لے رہے ہیں۔

Artificial Inteligence.Photo:INN
مصنوعی ذہانت۔ تصویر:آئی این این

جیسے جیسے مصنوعی ذہانت (اے آئی) عالمی لیبر مارکیٹ کو بدل رہی ہے اور متعدد ملازمتوں کی جگہ لے رہی ہے، نوجوانوں میں مستقبل کے حوالے سے کئی خدشات جنم لے رہے ہیں۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نوجوان ان روایتی سفید پوش ملازمتوں کے بجائے ہنرمندانہ پیشوں کا رخ کرنے لگے ہیں، تاکہ مستقبل میں اے آئی کی وجہ سے ملازمت ختم ہونے کے خطرات سے محفوظ رہا جاسکے۔ 
ماہرین کے مطابق دفتری اور تکنیکی شعبے میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال نے نوجوانوں میں بے چینی پیدا کردی ہے۔ 
برطانیہ میں کیے گئے تازہ سروے کے مطابق ہر ۶؍ میں سے ایک ادارہ آئندہ سال اے آئی کی وجہ سے اپنے عملے میں کمی کا ارادہ رکھتا ہے۔ 
۱۸؍سالہ ماریانا یاروشینکو بھی ان نوجوانوں میں شامل ہیں جو اے آئی سے نمٹنے کے لئے  ہنر سیکھ رہی ہیں، یوکرین سے تعلق رکھنے والی یہ طالبہ لندن کے سٹی آف ویسٹ منسٹر کالج میں پلمبنگ کی تربیت حاصل کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وہ کام ہے جسے اے آئی کبھی نہیں کرسکتا کیونکہ کوئی روبوٹ پلمبنگ نہیں کرسکتا۔ 
دوسری جانب سٹی آف ویسٹ منسٹر کالج کے مطابق گزشتہ۳ ؍برسوں کے دوران انجینئرنگ، تعمیرات اور متعلقہ کورسیز میں داخلوں کی شرح میں ۶ء۹؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کالج کے سی ای او اسٹیفن ڈیوس کا کہنا ہے کہ اس رجحان کے پیچھے دو بڑی وجوہات ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:امریکہ کی جانب سے یوکرین جنگ بند کروانے کی کوششیں تیز

پہلا اے آئی کا بڑھتا ہوا خوف اور دوسرا یونیورسٹی کی مہنگی فیس سے بچنے کی خواہش جس کی وجہ سے کئی نوجوان لاکھوں روپے کے تعلیمی اخرجات کرنے کے بجائے عملی تربیت حاصل کرکے جلد روزگار شروع کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:پانی سپلائی، گٹروں کی نکاسی، سڑک اور فٹ پاتھ سب سے زیادہ توجہ طلب

کنگز کالج لندن کی ایک تحقیق کے مطابق اے آئی سے متاثرہ ملازمتوںمیں سب سے زیادہ نقصان جونیئر عہدوں کو ہوتا ہے، جس کے باعث نوجوانوں کے لیے کریئر کا آغاز مشکل بنتا جا رہا ہے۔  برطانیہ کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین کے سروے میں بھی ۲۵؍ سے ۳۵؍ سال کے افراد نے سب سے زیادہ خدشات کا اظہار کیا کہ مستقبل میں اے آئی ان کی ملازمتوں کی ضرورت ختم کر سکتی ہے۔  نوجوانوں کا یہ رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مستقبل میں ہنرمندانہ پیشے دوبارہ اہمیت اختیار کر رہے ہیں اور نوجوان اے آئی کے دور میں محفوظ، عملی اور مستقل روزگار کے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK