بالی ووڈ اسٹار اکشے کمار کی بھانجی سِمر بھاٹیا فلم ’اکیس‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں آغاز کر رہی ہیں۔فلم اکیس سے سِمر بھاٹیا کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں لیڈ رول میں امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا نظر آئیں گے۔
EPAPER
Updated: December 04, 2025, 3:01 PM IST | Mumbai

اکشے کمار نے سِمر کے لیے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا’’ تمہیں ایک ننھی سی بچی کی طرح گود میں لینے سے لے کر اب تمہیں فلموں کی دنیا میں قدم رکھتے دیکھنے تک، زندگی واقعی ایک فُل سرکل جیسی لگتی ہے۔ سِمر، میں نے تمہیں ایک شرمیلی بچی سے، جو اپنی ماں کے پیچھے چھپ جاتی تھی، ایک ایسی خوداعتماد لڑکی بنتے دیکھا ہے جو کیمرے کا سامنا ایسے کرتی ہے جیسے اسی کے لیے پیدا ہوئی ہو۔‘‘
اکشے نے مزید لکھاکہ ’’ سفر مشکل ہے، لیکن تم اُسی جوش، اُسی ایمانداری اور اُسی لگن کے ساتھ آگے بڑھو گی جو ہمارے خاندان میں ہے۔ ہم بھاٹیا لوگوں کا اصول سادہ ہے: کام کرو، دل سے کرو۔‘‘فلم ’’اکیس‘‘ ۱۹۷۱ء کی جنگ پر مبنی ہے جس میں۲۱؍ سالہ لیفٹیننٹ ارون کھیتڑپال کی زندگی اور بہادری کو دکھایا گیا ہے۔ اس فلم میں اگستیہ نندا، ارون کھیتڑپال کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دھرمیندر، ارون کے والد ایم ایل کھیتڑپال کے اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ میڈاک فلمز کے بینر تلے بنی اس فلم کو دنیش وِجان اور بِنّی پڈّا نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں مرحوم اداکار دھرمیندر بھی نظر آئیں گے۔ شری رام راگھون کی ہدایت کاری میں بنی فلم ’’اکیس‘‘ ۲۵؍ دسمبر کو سنیماؤں میں ریلیز ہوگی۔
یہ بھی پڑھئے:سعید مرزا کی تین کلاسک فلمیں آئی ایف ایف کے میں دکھائی جائیں گی
ٹوئنکل کھنہ کی نئی کتاب ’مسز فنی بونز رِٹرنز ‘کا اجرا
بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنی نئی کتاب مسز فنی بونز رِٹرنز لانچ کی۔ ٹوئنکل کھنہ کی اس متوقع کتاب مسز فنی بونز رِٹرنز میں ان کی مخصوص ذہانت اور روزمرہ زندگی پر مبنی مزاحیہ تحریر کی جھلک ملتی ہے، جو تقریباً ایک دہائی بعد واپس آئی ہے۔ ان کی پہلی کتاب مسز فنی بونز ۲۰۱۵ء میں بیسٹ سیلر بن چکی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:تاریخی گراوٹ کے بعد بھی روپے کے سنبھلنے کی اُمید کم
اس پروگرام میں تفریح، فنون، کاروبار اور میڈیا کی معروف خواتین کی موجودگی نے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔ اہم مہمانوں میں معروف اداکارہ اور ثقافتی آئیکون شرمیلا ٹیگور، مشہور ہندستاونی نَرتک گیتا چندرن اور مالیاتی ماہر مونیکا ہالن شامل تھیں۔ اس کے علاوہ پلوی شروف، لیلا طیب جی اور میرا کلکرنی جیسی معروف شخصیات نے بھی پروگرام کی رونق بڑھائی۔