Inquilab Logo Happiest Places to Work

ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد اینچیلوتی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے: روماریو

Updated: July 10, 2026, 10:06 PM IST | New York

برازیل کے سابق اسٹار اسٹرائیکر روماریو نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کارلو اینچیلوتی کو عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ سے برازیل کے باہر ہونے کو شرمناک قرار دیا ہے۔

Carlo Ancelotti.Photo:X
کارلواینچیلوتی۔ تصویر:آٓئی این این

برازیل کے سابق اسٹار اسٹرائیکر روماریو نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کارلو اینچیلوتی کو عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ورلڈ کپ سے برازیل کے  باہر ہونے کو  شرمناک  قرار دیا ہے۔  اینچیلوتی کا معاہدہ ۲۰۳۰ء تک ہے تاہم روماریو کا کہنا ہے کہ راؤنڈ آف ۱۶؍ میں ناروے کے ہاتھوں برازیل کی ۱۔۲؍گول کی شکست کے بعد اطالوی کوچ کی پوزیشن کمزور ہو گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’دیورا‘‘، ’’کرتویہ‘‘ اپنی حدوں کو نہیں چھو سکیں: سیف علی خان کا اعتراف


۱۹۹۴ء میں برازیل کو ورلڈ کپ جتانے والی ٹیم کے رکن روماریو نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو میں کہاکہ  وہ برازیل کے کوچ کے طور پر کام جاری نہیں رکھ سکتے، ہرگز نہیں۔ اگر برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن (سی بی ایف) میرے ہاتھ میں ہوتی تو میں ڈریسنگ روم میں جا کر انہیں فوراً برطرف کر دیتا اور اسی وقت ان کا معاہدہ ختم کر دیتا۔ ناروے کے خلاف میچ شرمناک تھا۔   بارسلونا کے سابق فارورڈ نے اینچیلوتی کی حکمت عملی پر بھی تنقید کی اور سوال اٹھایا کہ مقامی میڈیا ان پر سخت تنقید کیوں نہیں کر رہا۔ 

یہ بھی پڑھئے:انگلینڈ نے ہندوستان کو ۹؍ وکٹ سے شکست دی، سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل


انہوں نے کہاکہ اگر کوئی برازیلی کوچ ہوتا تو اب تک اس پر شدید تنقید ہو چکی ہوتی، لیکن چونکہ وہ غیر ملکی ہیں، اس لیے کوئی ایک لفظ بھی نہیں کہہ رہا۔   اینچیلوتی کو مئی۲۰۲۵ء میں برازیل کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ ابتدا میں ان کا معاہدہ موجودہ ورلڈ کپ تک تھا، تاہم سی بی ایف نے ورلڈ کپ سے قبل اسے مزید چار برس کے لیے بڑھا کر ۲۰۳۰ء تک کر دیا تھا۔  نیو جرسی میں اتوار کو ناروے کے ہاتھوں شکست کے ساتھ برازیل  ۱۹۹۹۰ء کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں اتنی جلدی ٹورنامنٹ سے باہر ہوا ہے۔  دوسری جانب اینچیلوتی نے پیر کو سوشل میڈیا پر اتحاد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ برازیل کی ٹیم مزید مضبوط انداز میں واپسی کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK