بنگلورو میں ہندوستانی سینئر مردوں کی قومی فٹبال ٹیم کے کیمپ میں نئے کھلاڑیوں نے شمولیت اختیار کی ہے۔ انور علی اور مہیش سنگھ نورم کلب کی جانب سے ریلیز ہونے کے بعد ایسٹ بنگال سے ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔
EPAPER
Updated: September 28, 2025, 7:20 PM IST | New Delhi
بنگلورو میں ہندوستانی سینئر مردوں کی قومی فٹبال ٹیم کے کیمپ میں نئے کھلاڑیوں نے شمولیت اختیار کی ہے۔ انور علی اور مہیش سنگھ نورم کلب کی جانب سے ریلیز ہونے کے بعد ایسٹ بنگال سے ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔
بنگلورو میں ہندوستانی سینئر مردوں کی قومی فٹبال ٹیم کے کیمپ میں نئے کھلاڑیوں نے شمولیت اختیار کی ہے۔ انور علی اور مہیش سنگھ نورم کلب کی جانب سے ریلیز ہونے کے بعد ایسٹ بنگال سے ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔ یہ جوڑی اب موجودہ اسکواڈ کے ساتھ ٹیم کی تربیتی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے، جس میں اس وقت۲۵؍ کھلاڑی ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:انڈین اسٹریٹ پریمیر لیگ کے تیسرے سیزن کا اعلان
دریں اثنا، ہیڈ کوچ خالد جمیل نے کھلاڑیوں کی دستیابی سے متعلق چیلنجز پر روشنی ڈالی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے۹؍ اکتوبر ( بیرون) اور۱۴؍ اکتوبر (گوا میں گھر پر) سنگاپور کے خلاف ہندوستان کے اہم ایشیائی کپ کوالیفائر سے قبل تیاری کے کیمپ کے لیے ۳۰؍ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا۔
بنگلورو ایف سی کے کپتان سنیل چھیتری سمیت ۳؍ انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) کلبوں کے کچھ کھلاڑیوں کو ابھی تک ریلیزنہیں کیا گیا ہے۔ اس سے ٹیم کی تیاریوں پر اثر پڑا ہے۔ جمیل نے کلبوں اور آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) پر زور دیا کہ وہ کلب اور قومی وعدوں کو متوازن کرنے کے لیے’تعمیری بات چیت‘ کے ذریعے ایسے مسائل کو حل کریں۔ جمیل نے اے ایف سی چمپئن لیگ ٹو کے میچوں میں شرکت کی وجہ سے موہن بگان سپر جائنٹ اور ایف سی گوا کے کھلاڑیوں کو باہر کر دیا۔۳۰؍ ستمبر کو موہن بگان کا مقابلہ سیپاہن ایس سی سے ہوگا اور گوا کا مقابلہ ایف سی استکلول سے یکم اکتوبر کو ہوگا۔ چیلنجز کے باوجود موجودہ اسکواڈ کے ساتھ تیاریاں جاری ہیں۔ نئے کھلاڑیوں کی شمولیت اور بقیہ کھلاڑیوں کے مرحلہ وار انضمام کے ساتھ، ٹیم کا مقصد ایشین کپ کوالیفائرز سے قبل ہم آہنگی اور حکمت عملی کو بہتر بنانا ہے۔