بوکا جونیئرز کیلئے میچ کھیلنے کے بعد پریڈیس نے کہا کہ ۱۰؍ میچوں کی پابندی ضرورت سے زیادہ ہے، ارجنٹائنا فٹ بال ایسوسی ایشن اس کے خلاف اپیل کرسکتی ہے۔
EPAPER
Updated: August 31, 2026, 2:46 PM IST | Agency | Buenos Aires
بوکا جونیئرز کیلئے میچ کھیلنے کے بعد پریڈیس نے کہا کہ ۱۰؍ میچوں کی پابندی ضرورت سے زیادہ ہے، ارجنٹائنا فٹ بال ایسوسی ایشن اس کے خلاف اپیل کرسکتی ہے۔
ارجنٹائنا کے اسٹار مڈفیلڈر لی اینڈرو پریڈیس اسپین کے خلاف ورلڈ کپ فائنل میںہوئے تنازع کے بعد۱۰؍ میچوں کی معطلی کی پابندی سے ناخوش ہیں ۔ فیفا کی تادیبی کمیٹی نے اسپین کے خلاف ورلڈ کپ فائنل کے دوران تنازع میں ان کے کردار کی وجہ سے ان پر۱۰؍میچوں کی پابندی عائد کر دی ہے ۔ پریڈیس نے سزا پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے زیادتی قرار دیا ہے۔اسپین نے ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائنا کو ۰-۱ ؍سے شکست دی تھی ۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تناؤ اور جھگڑا شروع ہوگیا تھاجس کے بعد فیفا نے کئی کھلاڑیوں اورارجنٹائنا فٹ بال کے حکام کے خلاف کارروائی کی۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان، تھائی لینڈ کے خلاف بڑی جیت کا خواہاں
’’میرے خیال میں یہ سزا بہت زیادہ ہے‘‘
بوکا جونیئرز کیلئے میچ کھیلنے کے بعد پریڈیس نے کہا ۱۰؍ میچوں کی پابندی ضرورت سے زیادہ ہے۔ انہوں نے یہ اشارہ بھی دیا کہ ارجنٹائنا فٹ بال ایسوسی ایشن اس فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتی ہے۔ پریڈیس نے کہا’’یہ ضرورت سے زیادہ لگتا ہے۔ یہ بھی عجیب بات ہے کہ گاوی پر صرف ایک میچ کی پابندی لگائی گئی جبکہ انہوں نے مجھے سینے میں گھونسا مارا تھا ، لیکن اب یہی فیصلہ ہے۔ ہمیں سزا کے خلاف اپیل کرنی پڑے گی۔ میرے لیے یہ ضرورت سے زیادہ ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ اسے کم کیا جا سکتا ہے۔‘‘
گاوی پر صرف ایک میچ کی پابندی
پریڈیس نے خاص طور پر نوجوان ہسپانوی کھلاڑی گاوی(پابلو مارٹن پائز گاویرا) کی سزا پر سوال اٹھایا۔ فیفا نے گاوی پر ایک میچ کی معطلی اور۳۰؍ہزارامریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہےجبکہ پریڈیس کو۱۰؍میچوں کی معطلی اور۹۰؍ ہزارامریکی ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ارجنٹائنا کے ایک اور کھلاڑی ناہوئل مولینا کو بھی ۷؍ میچوں کی معطلی اور۹۰؍ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ تھیاگو الماڈا پر ایک میچ کی پابندی اور۳۰؍ ہزارامریکی ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ٹیم آفیشل روبرٹو آیالا پر تین میچوں کی پابندی اور۳۰؍ ہزارڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: مہاراشٹر: ۰۷ء۲؍ کروڑ ووٹر مستقل طور پر خارج نہیں ہوئے: چیف الیکٹورل افسر
اے ایف اے بھی بھاری جرمانہ
فیفا نے ارجنٹائنا فٹ بال ایسوسی ایشن پر بھی ۳۲۱؍ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ کارروائی متعدد قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے کی گئی جن میں امتیازی سلوک، نسلی بدسلوکی، ٹیم کے نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور اسٹیڈیم میں سیکوریٹی اور نظم و نسق کو یقینی بنانے میں ناکامی جیسے ضوابط شامل ہیں۔بحیثیت ٹیم ارجنٹائنا کو بھی اپنے اگلے دو گھریلو میچ۵۰؍ فیصد تماشائیوں کی گنجائش کے ساتھ کھیلنے کا حکم دیا گیا ہے۔