Inquilab Logo Happiest Places to Work

دلیپ ٹرافی کے سیمی فائنل مقابلے ایسٹ زون نے سینٹرل کو ۲۶۶؍ پر سمیٹا، نارتھ زون ۱۹۵؍ پر ڈھیر

Updated: August 31, 2026, 2:41 PM IST | Agency | Bengaluru

ایسٹ زون کے مکیش کمار، ابھیجیت سرکار، محمد سمیع اور کونین قریشی کی شاندار گیند بازی، ساؤتھ زون نے ۴۰؍ پر ۲؍ وکٹ گنوادئیے، ۱۵۵؍ رن پیچھے۔

East Zone`s Mohammad Sami after taking a wicket. Picture: INN
ایسٹ زون کے محمد سمیع وکٹ لینے کے بعد۔ تصویر: آئی این این

مکیش کمار اور ابھیجیت سرکار (تین تین وکٹ) اور محمدسمیع اور کونین قریشی (دو دو وکٹ) کی شاندار گیند بازی کی بدولت ایسٹ زون نے دلیپ ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں اتوار کو اسٹمپ  تک سینٹرل زون کی اننگز کو۲۶۶؍  کے اسکور پر سمیٹ دیا۔اتوار کو یہاں ایسٹ زون نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری سینٹرل زون کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے۳۶؍ رن پر اپنے دو وکٹے گنوا دیئے۔ امن موکھاڑے (۸)، کنال چندیلا (۶) رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے کپتان رجت پاٹیدار نے افتتاحی بلے باز آریان جوئیال کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔۲۷؍ویں اوور میں مکیش کمار نے رجت پاٹیدار(۱۲)  رنز کو بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔

۴۰؍ویں اوور میں مکیش کمار نے آریان جوئیال کو آؤٹ کیا۔ جوئیال نے ۱۱۳؍گیندوں میں ۶؍ چوکوں کی مدد سے۴۶؍ رنز بنائے۔ رنکو سنگھ نے۸۸؍ گیندوں میں۸؍ چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ۶۰؍ رن کی اننگز کھیلی۔ یش راٹھور۲۷؍ اور ہرش دوبے۲۷؍ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سارانش جین۱۳؍ اور ارشد خان  ایک  رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔۸۱؍ویں اوور کی پہلی گیند پر ابھیجیت سرکار نے آریان پانڈے(۲۲) کو آؤٹ کر کے ۲۶۶؍ کے اسکور پر سینٹرل زون کی اننگز کا خاتمہ کر دیا۔ یش ٹھاکر۲۵؍ گیندوں میں۳۰؍ رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان، تھائی لینڈ کے خلاف بڑی جیت کا خواہاں

نارتھ زون۱۹۵؍  پر ڈھیر، ساؤتھ زون کے ۴۰؍ پر۲؍ وکٹ

ودھوت کاویرپا (۴؍ وکٹ) کی قیادت میں گیند بازوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت ساؤتھ زون نے اتوار کو دلیپ ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل کے پہلے دن نارتھ زون کو۱۹۵؍ کے اسکور پر سمیٹ دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کرنے اتری ساؤتھ زون کی ٹیم نےدن کا کھیل ختم ہونےتک ۲؍ وکٹ پر۴۰؍ رن بنا لئے تھے اور وہ نارتھ زون کے اسکور سے۱۵۵؍ رن پیچھے ہے۔پہلا دن گیند بازوں کے نام رہا اور مجموعی طور پر۱۲؍ وکٹ گرے۔ نارتھ زون کو۱۹۵؍ رن پر روکنے کے بعد بلے بازی کرنے اتری ساؤتھ زون کو پانچویں اوور میں انشول کمبوج نے رکی بھوئی (۵) رن پر بولڈ کرکے پویلین بھیج دیا۔ اسٹمپ سے پہلے گرنور برار نے شیخ رشید (صفر) کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے ساؤتھ زون کو دوسرا دھچکا دیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے کے وقت نارائن جگدیشن(۳۴) اور کپتان تلک ورما (ناٹ آؤٹ ایک) رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔اس سے پہلے اتوار کو یہاں نارتھ زون نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔  نارتھ زون کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے جلد ہی افتتاحی بلے بازسنت سانگوان (۱۰)  کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد بلے بازی کے لئے آئے آیوش ڈوسیجا نے کامران اقبال کے ساتھ اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان دوسرے وکٹ کیلئے۵۳؍ رن کی شراکت داری ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے: دلیپ ٹرافی: ایشان کشن کے زخمی ہونے پر ویبھو سوریہ ونشی ایسٹ زون کے کپتان

۱۷؍ ویں اووَر میں سائی تیجا نے آیوش ڈوسیجا(۲۳) کو آؤٹ کرکے اس شراکت داری کو توڑا۔ اس کے بعد ساؤتھ زون کے گیند بازوں نے نارتھ زون کے بلے بازوں کو زیادہ دیر تک پچ پر ٹکنے نہیں دیا۔۲۰؍ویں اوور میں تیاگ راجن نے آیوش بدونی(۲)کو شکار بنایا۔ عبدالصمد(۱۶)، کپتان کنہیا وادھاون(۳۵)، نشانت سندھو (۵)، عابد مشتاق(۱)اور انشول کمبوج(۲)رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس دوران ایک سرا سنبھالے کامران اقبال نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ ۵۹؍ ویں اوور میں وہ نویں وکٹ کے طور پر آؤٹ ہوئے۔واضح رہے کہ بنگلور میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکس لینس کے دومیدانوں پرمذکورہ دونوں مقابلے کھیلے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK