Updated: December 07, 2025, 5:04 PM IST
| Brisbane
میزبان آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ۸؍وکٹوں سے شکست دے کر دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ برسبین میں ایشیز سیریز کے کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا اور آسٹریلیا نے انگلینڈ کی جانب سے جیت کے لیے ملنے والا۶۵؍ رنز کا آسان ہدف ۲؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔
آسٹریلیا میچ۔ تصویر:آئی این این
میزبان آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ۸؍وکٹوں سے شکست دے کر دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔ برسبین میں ایشیز سیریز کے کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا اور آسٹریلیا نے انگلینڈ کی جانب سے جیت کے لیے ملنے والا۶۵؍ رنز کا آسان ہدف ۲؍ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔
کینگروز کپتان اسٹیون اسمتھ نے ۲۳؍ ناٹ آؤٹ رنز بنائے۔ ٹریوس ہیڈ نے ۲۲؍ اور جیک ویتھرڈ نے ۱۷؍ رنز کی اننگز کھیلیں۔ دونوں وکٹ آکٹنسن نے حاصل کئے۔ اس فتح کے ساتھ ہی میزبان کنگارو کو ایشیز سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم چوتھے روز دوسرے سیشن میں ۲۴۱؍ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے ۶۵؍ رنز کا ہدف ملا تھا۔
دوسری اننگز میں انگلش ٹیم کی جانب سے کپتان بین اسٹوکس ۵۰؍رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے تھے جب کہ زیک کرولی ۴۴؍ اور ول جیکس ۴۱؍ رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے کامیاب بولر مائیکل نیسر نے ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جو روٹ کی ناٹ آؤٹ سنچری کی بدولت۳۳۴؍ رنز بنائے تھے۔ جواب میں کینگروز ٹیم نے۵۱۱؍رنز بنا کر ۱۷۷؍ رنز کی قیمتی برتری حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھئے:دفتری اوقات کے بعد کال اور ای میل کو نظر انداز کرنے کے قانونی حق کی تجویز
پہلے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ بھی دو روز میں ہوا تھا اور آسٹریلیا نے انگلینڈ کو۸؍ وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ ۱۷؍ سے ۲۱؍ دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔
کمنز ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے ٹیم میں واپسی کے لیے تیار
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز ایڈیلیڈ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ایشیز ٹیسٹ کے لیے انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کے لیے تیار ہوگئے۔ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز انجری کی وجہ سے پرتھ میں سیریز کے افتتاحی میچ اور برسبین میں جاری ڈے نائٹ میچ سے محروم رہے تھے۔
یہ بھی پڑھئے:وادیٔ کشمیر میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ
اسٹیو اسمتھ نے کمنز کی غیرموجودگی میں ٹیم کی قیادت کی اور ان کی جگہ اسکاٹ بولینڈ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔جوش ہیزل ووڈ ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل فٹ نہیں ہوسکے ہیں جبکہ پیٹ کمنز برینڈن ڈوگیٹ یا مائیکل نیسر کی جگہ ٹیم کو جوائن کریں گے۔پیٹ کمنز کو گابا ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل ہی اسکواڈ سے انجری کی وجہ سے باہر کیا گیا تھا۔ اگر آسٹریلیا اسپنر کے بغیر مکمل پیس اٹیک کے ساتھ میدان میں اترتا ہے تو کمنز کا بوجھ کم رکھا جا سکتا ہے، جس سے ان کی واپسی مزید ممکن ہو جاتی ہے۔