Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشیا کپ:بابراوررضوان ٹیم سے باہر

Updated: August 17, 2025, 8:08 PM IST | Karachi

ایشیا کپ۲۰۲۵ء کا بگل بج گیا ہے اور ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کی ٹیم کے انتخاب کے تعلق سے بڑا ہنگامہ ہو گیا ہے۔ ۱۷؍ رکنی اسکواڈ میں دونوں سینئر اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

Pakistan Cricket Team. photo:INN
پاکستان کرکٹ ٹیم۔ تصویر:آئی این این

ایشیا کپ۲۰۲۵ء کا بگل بج گیا ہے اور ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کی ٹیم کے انتخاب کے  تعلق  سے بڑا ہنگامہ ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے لیے اپنی۱۷؍ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور اس بار سلیکشن نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ سابق کپتان بابر اعظم اور تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو اس اسکواڈ میں جگہ نہیں دی گئی۔ دونوں کھلاڑیوں کو چھوڑ دینا شائقین کرکٹ اور ماہرین کرکٹ کے لیے کسی بڑے جھٹکے سے کم نہیں۔
 سلمان علی آغا۱۷؍ رکنی اسکواڈ کے کپتان برقرار ہیں، فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ اور حسین طلعت اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی سہ رخی سیریز۲۹؍ اگست سے ۷؍ ستمبر تک شارجہ میں ہو گی جبکہ ایشیا  کپ ۹؍ سے۲۸؍ ستمبر تک ابو ظہبی اور دبئی میں منعقد ہو گا۔

یہ بھی پڑھئیے:سنرسنسناٹی اوپن کے فائنل میں داخل

 پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ شارجہ میں حالات چیلنجنگ ہوتے ہیں، شارجہ میں افغانستان کو کمتر  نہیں سمجھا جا سکتا ان کے خلاف کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے اور ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کے لیے اچھی تیاری کریں گے، ٹرائی سیریز سے ہمیں ایشیا کپ کی تیاری کا موقع ملے گا۔ مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ کسی کھلاڑی کا  فارم کو۳؍ میچوں کے فارم پر جانچنا ایک سخت فیصلہ ہے۔ بابر اعظم نے پہلا میچ اچھا کھیلا، انہیں کچھ  شعبوں میں بہتر کرنے کو کہا گیا ہے، صاحبزادہ فرحان۶؍ میچ میں سے  ۳؍میں مین آف دی میچ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK