Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشین چیمپئن لیگ: السد نے الہلال کو ہرا کر فٹ بال دنیا کو حیران کر دیا

Updated: April 14, 2026, 10:23 PM IST | Riyadh

ایشین چیمپئن لیگ ایلیٹ کے راؤنڈ آف ۱۶؍ کے مقابلوں کا آغاز جدہ میں انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوا، جہاں قطر کے کلب السد نے سعودی کلب الہلال کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

Alsadd Players.:Photo:X
السد کلب کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

ایشین چیمپئن لیگ ایلیٹ کے راؤنڈ آف ۱۶؍ کے مقابلوں کا آغاز جدہ میں انتہائی ڈرامائی انداز میں ہوا، جہاں قطر کے کلب السد نے سعودی کلب الہلال کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دوسری جانب، جدہ کے کلب الاہلی نے ریاض محرز کے آخری لمحات میں کیے گئے شاندار گول کی بدولت الدحیل کو ہرا کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔یہ میچ ایک بھرپور تھرلر  ثابت ہوا جس میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں نے ۳۔۳؍گولز کی برابری برقرار رکھی۔ الہلال کی جانب سے میلنکووچ سووچ نے ۲۹؍ ویں منٹ میں گول کر کے برتری دلائی، لیکن قطر اسٹارز لیگ کے نو منتخب چیمپئن السد نے کلاڈینہو کے گول کے ذریعے جلد ہی مقابلہ برابر کر دیا۔


سعودی اسٹار سالم الدوسری نے ۵۵؍ ویں منٹ میں الہلال کو دوبارہ برتری دلائی، مگر محض تین منٹ بعد السد کے رافہ موجیکا نے اسکور  ۲۔۲؍ کر دیا۔انزاہی کی ٹیم (الہلال) نے مارکوس لیونارڈو کے ذریعے تیسری بار برتری حاصل کی، لیکن السد کے رابرٹو فرمینو نے۷۰؍ ویں منٹ میں گول کر کے میچ کو اضافی وقت اور پھر پنالٹی شوٹ آؤٹ تک پہنچا دیا۔السد نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ۲۔۴؍گول سے کامیابی حاصل کی۔ اکرم عفیف نے فیصلہ کن پنالٹی لگائی جبکہ الہلال کے کریم بنزیما اپنی پنالٹی گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہے۔
ویلاریال کا میدان مار لیا 
 ویلاریال نے ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے ۳۱؍ ویں میچ میں ایتھلیٹک کلب کو ہرا کر لیگ میں ۱۹؍ ویں فتح حاصل کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ویلار یال کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایتھلیٹک کلب کی ٹیم کو ۱۔۲؍گول   سے ہرا دیا۔ویلاریال کی جانب سے سرگی کارڈونا اور الفونسو گونزالیز نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:غزہ: آٹے کا شدید بحران، اسرائیل پر فاقہ کشی کو ہوا دینے کا الزام


یہ بارسلونا کی لیگ میں ۱۹؍ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر دفاعی چیمپئن بارسلونا اورریال میڈرڈ کے بعد تیسری پوزیشن پر موجود ہے ۔ اسپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:سنجو سیمسن مارچ کے مہینے کے آئی سی سی کے بہترین کھلاڑی منتخب


سان میمس، بلبا، اسپین میں کھیلے گئے میچ میں ویلریال اور ایتھلیٹک کلب کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد ویلاریال کی ٹیم نے حریف ایتھلیٹک کلب کو ایک کے مقابلے میں ۲؍گول سے ہرا دیا۔ ویلاریال کی جانب سے سرگی کارڈونا نے میچ کے ۲۶؍ ویں اور الفونسو گونزالیز نے ۴۵؍ ویں منٹ پر ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ایتھلیٹک کلب کی جانب سے واحد گول گورکا گروزیتا نے میچ کے ۸۴؍ ویں منٹ پر اسکور کیا۔ یہ ویلاریال کی لیگ میں ۱۹؍ویں فتح ہے اور اس فتح کے بعد ویلاریال کی ٹیم لیگ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK