سابق بیوروکریٹس کا کہنا ہے کہ ایس آئی آرہندوستانی جمہوریت کے مذاق کے مترادف ہے اور اسے ہر صورت ختم کیا جانا چاہئے،آئینی کنڈکٹ گروپ نے کہا کہ یہ عمل عالمگیر بالغ رائے دہی کے عزم کو کمزور کر سکتا ہے اور الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
EPAPER
Updated: September 27, 2026, 10:02 PM IST | New Delhi
سابق بیوروکریٹس کا کہنا ہے کہ ایس آئی آرہندوستانی جمہوریت کے مذاق کے مترادف ہے اور اسے ہر صورت ختم کیا جانا چاہئے،آئینی کنڈکٹ گروپ نے کہا کہ یہ عمل عالمگیر بالغ رائے دہی کے عزم کو کمزور کر سکتا ہے اور الیکشن کمیشن کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
ایک کھلے خط میں، آئینی کنڈکٹ گروپ نے کہا کہ ملک گیر ووٹر فہرست نظرثانی کا عمل ختم کیا جانا چاہیے ورنہ یہ ہمارے عالمگیر بالغ رائے دہی کے عزم کو کمزور کرے گا، انتخابی پینل کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچائے گا اور ہماری جمہوریت کا مذاق بنائے گا۔یہ خط اپوزیشن اور سول سوسائٹی گروپس کے اس مطالبے کے درمیان آیا جس میں انڈین ایکسپریس کی خبرکہ دو الیکشن کمشنرز نے انتخابی فہرستوں کی خصوصی گہری نظرثانی پر اعتراض کیا تھا، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو انتخابات کے انعقاد میں مبینہ بے ضابطگیوں پر ہٹائے جانے کا مطالبہ کیا جارہاہے۔ اخبار کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ الیکشن کمشنرز سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے۱۰؍ مہینوں میں۱۴؍ بار باضابطہ طور پر ایس آئی آر سے متعلق انتخابی پینل کے فیصلوں پر اعتراض کیا تھا، اور کہا تھا کہ کچھ فیصلےان کے علم کے بغیر لیے گئے تھے۔ان کے اعتراضات مبینہ طور پر نئے ووٹرز کی رجسٹریشن اور فارم۶؍ میں تبدیلیوں، مغربی بنگال میں رائے دہندگان کی شمولیت کے خلاف اپیلوں اور گوا میں ووٹر ڈیٹا کی ہینڈلنگ سمیت دیگر معاملات سے متعلق تھے۔ واضح رہے کہ فارم۶؍ نئے ووٹرز کے رجسٹریشن کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: گیانیش نے اپوزیشن کو متحد کردیا، ۳۰؍ ستمبر کو انڈیا اتحاد کی میٹنگ
تاہم ایک تحریری اعتراض میں، سندھو کا حوالہ دیا گیا کہ انتخابی پینل نے دونوں کمشنرز کے مشورے کے خلاف عمل کیا اور اس عمل کو ’’غیر مجاز اور غیر قانونی‘‘ قرار دیا۔دونوں الیکشن کمشنرز نے ڈیجیٹل انتخابی فہرست ڈیٹا بیس تک رسائی پر بھی خدشات کا اظہار کیا تھا۔اس تعلق سے سابق بیوروکریٹس کا کہنا ہے کہ عمل حد سے تجاوز ہے۔
مزید برآں سابق بیوروکریٹس کے گروپ نے کہا کہ بڑے پیمانے پر حذف، مضحکہ خیز اضافے، لاپرواہ دستاویزات، جانبدارانہ ہدایات اور شہریوں کو غیر معقول ہراسانی کی کئی مثالیں سامنے آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس عمل نے شہریت ثابت کرنے کا بوجھ ووٹرز پر ڈال دیا ہے، اور یہ حد سے تجاوز کرنے والا اور کسی آئینی جواز کے بغیر ہے۔ریٹائرڈ بیوروکریٹس نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک عوام کو یہ نہیں بتایا کہ،’’ایس آئی آر کرنے کا فیصلہ اس نے خود کیا تھا یا حکومت کی ہدایت پر۔‘‘
گروپ نے کہا کہ اپنا آئینی مینڈیٹ پورا کرنے اور اپناتاریخی وقار اور غیر جانبداری کی ساکھ کے تحفظ کے لیے، انتخابی پینل کو یہ عمل ختم کر کے قواعد کے تحت فراہم کردہ ووٹرز کے رجسٹریشن کے طویل عرصے سے قائم طریقہ کارکی طرف واپس جانا چاہیے۔خط کے۱۰۰؍ دستخط کنندگان میں سابق مغربی بنگال الیکشن کمشنر میرا پانڈے، پنجاب کے سابق ڈائریکٹر جنرل پولیس جولیو ریبیرو، دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ، سابق ہندوستانی سفیر گوتم مکھوپادھیائے اور سابق انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس افسر اور کارکن ہرش مندر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: شدید برہمی، وسیع احتجاج کی تیاری، گیانیش کیلئے بڑی مشکلات، کانگریس کمربستہ
ذہن نشین رہے کہ اسکرول کی خبر کے مطابق جون۲۰۲۵ء میں اس عمل کے آغاز کے بعد سے، ایس آئی آر کو اس کے نفاذ کے طریقے اور رفتار پر سوالات کا سامنا ہے، اس خدشے کے درمیان کہ یہ حقیقی ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کر سکتا ہے اور انتخابی نتائج کومتاثر کرسکتا ہے۔مئی میں، سپریم کورٹ نے اس عمل کی قانونی حیثیت برقرار رکھی، لیکن کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ الیکشن کمیشن فیصلہ کر سکتا ہے کہ آیا شخص ہندوستانی شہری ہے۔اس کے باوجود، بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر انتظام ریاستوں نے ایس آئی آر کا حوالہ دے کر ان لوگوں کو راشن کارڈ دینے سے انکار کر دیا ہے جو فہرستوں سے خارج ہو چکے ہیں۔ بعض صورتوں میں، پولیس نے ان کے پاسپورٹ کی تجدید کی اجازت سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بلڈانہ: الیکشن کمیشن کی علامتی ارتھی نکالی گئی، یوتھ کانگریس کے عہدیدارزیر حراست
بعد ازاں جمعرات کو، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ گیانیش کمار کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اور منتظم بن جانا چاہیے۔اس کے علاوہ کاکروچ جنتا پارٹی کی سیاسی مہم نے کہا کہ اگر کمار ہفتے تک استعفیٰ نہیں دیتے تو وہ ۲؍ اکتوبر کو ملک گیر احتجاج شروع کرے گی۔جبکہ کمار نے ابھی تک دی انڈین ایکسپریس کی تحقیقات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ تاہم، رپورٹ شائع ہونے کے بعد، الیکشن کمیشن نے بدھ کو کہا کہ’’ مسودے کے مراحل میں کمیشن کے اراکین کی طرف سے اٹھائے گئے عملی سوالات یا ان پٹ ووٹر کے حقوق کے تحفظ کے لیے معیاری انتظامی عمل کا حصہ ہیں۔‘‘ ساتھ ہی انتخابی پینل نے بیان دیاکہ ،’’مختلف آراء اور مشاہدات کسی بھی ادارے میں غور و فکر کا معمول کا حصہ ہیں۔ یہ حتمی فیصلہ ہونے سے پہلے فیصلہ سازی کے عمل کا حصہ ہیں۔‘‘