• Mon, 29 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب نے ریئل میڈرڈ کو دبوچا

Updated: September 28, 2025, 10:11 PM IST | Madrid

ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب نے ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن ٹیم ریئل میڈرڈ کو بآسانی ۲۔۵؍گول سے ہرا دیا۔

Atletico Madrid Players. Photo:INN
ایٹلیٹیکو میڈرڈ کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

ایٹلیٹیکو میڈرڈ فٹبال کلب نے ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کے ایک میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹاپ پوزیشن ٹیم ریئل میڈرڈ کو بآسانی ۲۔۵؍گول  سے ہرا دیا۔  جولین الواریز نے دو، رابن لی نارمنڈ،الیگزینڈر سورلوتھ اور انٹوئن گریزمین نے ایک،ایک گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ 

یہ ایٹلیٹیکو  میڈرڈ کی لیگ میں تیسری فتح ہے ۔ اس کامیابی کے بعدایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کی  اسپینش  فٹ بال لیگ لالیگاکے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی  پوزیشن حاصل کرلی ہے اور اس کے۱۲؍ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ اسپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ اسپین میں جاری ہے۔ایئر میٹرو پولیٹانو، میڈرڈ، اسپین میں کھیلے گئے میچ میں ایٹلیٹیکو  میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو  میڈرڈ فٹبال کلب  کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں ایٹلیٹیکو  میڈرڈکی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ر یئل  میڈرڈ کی ٹیم کو بآسانی ۲؍ کے مقابلے میں ۵؍گول سے ہرا دیا۔ 

یہ بھی پڑھیئے:مانچسٹر سٹی ،سنڈرلینڈ اور کرسٹل پیلس نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا۔ روبن لی نارمنڈ نے۱۴؍ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے پہلا گول کر کے اپنی ٹیم ایٹلیٹیکو  میڈرڈ کو  ریئل  میڈرڈ کے خلاف۰۔۱؍ گول کی سبقت دلائی  تاہم  ریئل  میڈرڈ کے کائلیان  ایمباپے نے۲۸؍ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ۱۔۱؍ گول سے برابر کر دیا  اور پھر آرڈا گُلر نے۳۵؍ویں منٹ میں ایک گول کر کے  ریئل  میڈرڈ کو ایٹلیٹیکو  میڈرڈکے خلاف۱۔۲؍گول  کی برتری دلا دی۔ 
ایٹلیٹیکو  میڈرڈ کے کھلاڑیوں نے ہمت نہیں ہاری اور وقفے سے ٹھیک پہلے الیگزینڈر سورلوتھ نے ایک ہیڈر کے ذریعے گول کر کے مقابلہ۲۔۲؍ گول سے برابر کر دیا۔دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی جولیان الواریز نے پنالٹی پر گول کر کے اپنی ٹیم ایٹلیٹیکو  میڈرڈ کو ایک مرتبہ پھر  ریئل  میڈرڈ کے خلاف ۲۔۳؍گول کی برتری دلائی۔۶۴؍ویں منٹ میں جولین الواریز نے ایک گول کر کے مقابلہ۲۔۴؍ کر دیا۔  میچ کے آخری لمحات میں اینٹوئن گریزمن نے ایٹلیٹیکو  میڈرڈ کے لئے پانچواں گول کر کے مقابلہ ۲۔۵؍گول  کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ ایٹلیٹیکو  میڈرڈکی لیگ میں یہ تیسری فتح ہے اور وہ لیگ میں۱۲؍پوائنٹس کے بعد ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے۔ر یئل میڈرڈ کی ٹیم تاحال سب سے زیادہ۱۸؍ پوائنٹس ہیں اور وہ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK