کرسٹل پیلس نے انگلش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد دفاعی چمپئن لیورپول کو شکست دے دی۔مانچسٹر سٹی نے برنلے کو بآسانی۱۔۵؍گول سے ہرا دیا جبکہ سنڈرلینڈ نے ناٹنگھم فاریسٹ کو سخت مقابلے کے بعد۰۔۱؍ گول سے شکست دی۔
EPAPER
Updated: September 28, 2025, 8:37 PM IST | London
کرسٹل پیلس نے انگلش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد دفاعی چمپئن لیورپول کو شکست دے دی۔مانچسٹر سٹی نے برنلے کو بآسانی۱۔۵؍گول سے ہرا دیا جبکہ سنڈرلینڈ نے ناٹنگھم فاریسٹ کو سخت مقابلے کے بعد۰۔۱؍ گول سے شکست دی۔
کرسٹل پیلس نے انگلش پریمیر لیگ کے ایک میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد دفاعی چمپئن لیورپول کو شکست دے دی۔مانچسٹر سٹی نے برنلے کو بآسانی۱۔۵؍گول سے ہرا دیا جبکہ سنڈرلینڈ نے ناٹنگھم فاریسٹ کو سخت مقابلے کے بعد۰۔۱؍ گول سے شکست دی ۔ انگلش پریمیر فٹبال لیگ کا۳۴؍ واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے:انورعلی اور مہیش سنگھ بنگلورو میں ہندوستانی فٹ بال کیمپ میں شامل ہوئے
سیلہرسٹ پارک، لندن کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں دفاعی چمپئن لیورپول اور کرسٹل پیلس کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں کرسٹل پیلس کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فاعی چمپئن لیورپول کو۱۔۲؍گول سے شکست دے دی۔ یہ دفاعی چمپئن لیورپول کی ای پی ایل میں پہلی شکست ہے۔اسماعیلہ سار اور ایڈی نکتیاہ نے ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کرسٹل پیلس کو فتح دلائی۔ لیورپول کی جانب سے واحد گول فیڈریکو چیسا نے میچ کے۸۷؍ ویں منٹ پر اسکورکیا۔اس فتح کے بعد کرسٹل پیلس کی ٹیم کے۱۲؍ پوائنٹس ہوگئے ہیں اور وہ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
The highest scoring Norwegian in @premierleague history... @ErlingHaaland! 🤩 pic.twitter.com/ut3SbPAfQn
— Manchester City (@ManCity) September 27, 2025
اتحاد اسٹیڈیم، مانچسٹرمیں کھیلے گئے میچ میں میزبان مانچسٹرسٹی کی ٹیم نے برنلے کو بآسانی۱۔۵؍گول سے ہرا دیا۔میکسم ایسٹیو اور ارلنگ ہالینڈ نے ۲۔۲؍ جبکہ میتھیس نیونس نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ مانچسٹر سٹی کی ای پی ایل میں تیسری فتح ہے۔ برنلے کی جانب سے واحد گول جیڈن انتھونی نے اسکور کیا۔ایک اور میچ میں سنڈرلینڈ اور ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیمیں دی سٹی گرائونڈ ،ناٹنگھم کے مقام پر نبرد آزما تھیں جس میں سخت مقابلے کے بعد سنڈرلینڈ کی ٹیم نے میزبان ناٹنگھم فاریسٹ کی ٹیم کو۰۔۱؍گول سے شکست دے دی۔سنڈرلینڈ کی جانب سے میچ کا واحد گول عمر الڈریٹ نے میچ کے۳۸؍ ویں منٹ پر اسکور کیاتھا۔واضح رہے کہ دفاعی چمپئن لیورپول کی ٹیم اب بھی سب سے زیادہ۱۵؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے،کرسٹل پیلس۱۲؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ ٹوٹنہم ہاٹس پور تیسرے نمبر پر موجود ہے۔