Updated: August 20, 2026, 9:02 PM IST
| Sydney
بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے ہفتہ سے میکے میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل خبردار کیا ہے کہ آسٹریلیا پہلے مقابلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط انداز میں واپسی کرے گا۔ انہوں نے کھلاڑیوں سے ڈارون میں حاصل تاریخی ۹؍ وکٹوں کی فتح سے اعتماد حاصل کرتے ہوئے اپنی کارکردگی کی سطح مزید بلند کرنے کو کہا ہے۔
آسٹریلین کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

یہ بھی پڑھئے:ایم ایل ایس: انٹر میامی اور فلاڈیلفیا یونین کا میچ ۲۔۲؍گول پرختم
سمنز نے جمعرات کو سے کہا’’میں نے کھلاڑیوں سے صرف یہی کہا ہے اور دوبارہ بھی کہوں گا کہ آسٹریلیا زیادہ سخت مقابلہ کرے گا۔ اس لیے ہمیں اپنی کارکردگی کا وہی معیار برقرار رکھنا ہوگا یا اسے مزید بہتر بنانا ہوگا۔ کچھ شعبوں میں ایک فیصد بہتری بھی لانی پڑے تو ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ وہ موجود ہو۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا دوسرے ٹیسٹ میں اپنے کھیل میں تبدیلی کرے گا اور زیادہ جارحانہ انداز اپنائے گا۔ سمنز نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش کے ۵۴؍ رنز پر آل آؤٹ ہونے کے باوجود انہیں اپنی ٹیم پر اعتماد برقرار رہا۔
سمنز کے مطابق ٹیم کی پریکٹس اور محنت میں کوئی کمی نہیں آئی اور اسی تسلسل نے انہیں یقین دلایا کہ کھلاڑی بہتر کارکردگی کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیشی کھلاڑی جذباتی مزاج رکھتے ہیں، تاہم ڈارون کی فتح کے بعد ٹیم کافی حد تک پرسکون ہوگئی ہے اور ہفتہ کے میچ کے لیے بہتر ذہنی حالت کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
یہ بھی پڑھئے:ایم ایل ایس: انٹر میامی اور فلاڈیلفیا یونین کا میچ ۲۔۲؍گول پرختم
بائیں ہاتھ کے تیز گیندباز شریف الاسلام بھی اسکواڈ میں شامل ہوگئے ہیں اور نیٹس میں متاثر کن کارکردگی دکھا رہے ہیں، تاہم سمنز نے کامیاب ٹیم میں غیر ضروری تبدیلی سے گریز کا اشارہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف الاسلام ٹیم کو کچھ مختلف فراہم کرتے ہیں، لیکن فاتح ٹیم میں تبدیلی کرنا ان کی ترجیح نہیں ہے۔ سمنز نے کہا کہ تمام گیندبازوں نے آسٹریلیا کے عالمی معیار کے بلے بازوں کے خلاف مقررہ منصوبے کے مطابق گیندبازی کی اور مستقل مزاجی کے ذریعے انہیں دباؤ میں رکھا۔