Updated: August 20, 2026, 7:04 PM IST
| Mumbai
اللو ارجن، دپیکا پڈوکون اور ہدایت کار ایٹلی کی آنے والی سائنس فکشن فلم ’’رَاکا‘‘ (Raaka) ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ تازہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار وِل اِسمتھ فلم میں ایک اہم کردار، ممکنہ طور پر مرکزی ویلن کا کردار ادا کرنے کے لیے میکرز سے بات چیت کر رہے ہیں۔
وِل اسمتھ اور اللو ارجن۔ تصویر:آئی این این
اللو ارجن، دپیکا پڈوکون اور ہدایت کار ایٹلی کی آنے والی سائنس فکشن فلم ’’رَاکا‘‘ (Raaka) ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ تازہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار وِل اِسمتھ فلم میں ایک اہم کردار، ممکنہ طور پر مرکزی ویلن کا کردار ادا کرنے کے لیے میکرز سے بات چیت کر رہے ہیں۔ تاہم ابھی تک فلم کی ٹیم یا ول اسمتھ کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:نور احمد سی پی ایل ۲۰۲۶ء سے باہر، ٹم سیفرٹ سینٹ لوشیا کنگز میں شامل
رپورٹس کے مطابق ول اسمتھ گزشتہ سال سے ’رَاکا‘ کے میکرز کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔ اب ان کے کردار کی شوٹنگ کے لیے بیرونِ ملک ایک شیڈول بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ول اسمتھ کی تاریخوں پر کام جاری ہے اور ان کی دستیابی کے مطابق بین الاقوامی شوٹنگ لوکیشن طے کی جائے گی۔ لچسپ بات یہ ہے کہ رپورٹس کے مطابق ان کے کردار کے ملبوسات بھی فائنل کیے جا چکے ہیں اور فلم کی ٹیم ان کے ممکنہ طور پر شامل ہونے کو لے کر پرجوش ہے۔
ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’رَاکا‘‘ ایک بڑے پیمانے کی سائنس فکشن ایکشن فلم ہے۔ اس میں اللو ارجن مرکزی کردار میں جبکہ دپیکا پڈوکون بھی ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں رشمی کا مندانہ، جھانوی کپور اور مرنال ٹھاکر سمیت کئی بڑے ناموں کے شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ فلم کو سن پکچرز پروڈیوس کر رہا ہے اور اس کا بجٹ بھی انتہائی بڑا بتایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:گٹارسٹ پرتیش والیا ۱۴؍ روز بعد آئی سی ای کی حراست سے رہا ہوئے
’’رَاکا‘‘ کے بارے میں پہلے ہی یہ قیاس آرائیاں سامنے آ چکی ہیں کہ اللو ارجن فلم میں چار مختلف کردار ادا کر سکتے ہیں، جن میں ایک دادا، ایک والد اور دو بیٹوں کے کردار شامل ہونے کی بات کی گئی ہے۔ کہانی میں متوازی کائناتوں، مختلف ٹائم لائنز اور متبادل حقیقتوں جیسے عناصر ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، اگرچہ ان تفصیلات کی بھی میکرز نے باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔ ’’رَاکا‘‘ کے حوالے سے شاہ رخ خان کے کیمیو کی خبریں بھی کافی عرصے سے گردش کر رہی تھیں۔ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ فلم کے بین الاقوامی شیڈول میں شوٹنگ کریں گے۔ لیکن اگست میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بالی ووڈ ہنگامہ نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ شاہ رخ خان ’’رَاکا‘‘ میں شامل نہیں ہیں اور انہیں کیمیو کے لیے کبھی اپروچ ہی نہیں کیا گیا تھا۔ اس لیے فی الحال شاہ رخ خان کی شمولیت کو افواہ ہی سمجھا جا رہا ہے۔