الانا کنگ (۱۹؍ رنز دے کر۵؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی اور فیبی لِچ فیلڈ (ناٹ آؤٹ ۶۹؍رن) کی بہترین بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو نو وکٹ سے شکست دی۔
EPAPER
Updated: April 03, 2026, 6:09 PM IST | Sydney
الانا کنگ (۱۹؍ رنز دے کر۵؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی اور فیبی لِچ فیلڈ (ناٹ آؤٹ ۶۹؍رن) کی بہترین بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو نو وکٹ سے شکست دی۔
الانا کنگ (۱۹؍ رنز دے کر۵؍ وکٹ) کی شاندار گیند بازی اور فیبی لِچ فیلڈ (ناٹ آؤٹ ۶۹؍رن) کی بہترین بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو نو وکٹ سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز ۰۔۳؍سے اپنے نام کر لی۔ الانا کنگ کو پلیئر آف دی میچ اور فیبی لچ فیلڈ کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔
Australia sweep the ODI series against West Indies 3-0 in a comprehensive fashion 💪
— ICC (@ICC) April 3, 2026
📝: https://t.co/OhP1gxq2G9 | 📸: @CricketAus pic.twitter.com/lPlS26uOro
ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے جمعرات کی رات پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم لیگ اسپنر الانا کنگ کی تباہ کن گیند بازی کے سامنے۴ء۳۵؍ اوورز میں صرف ۱۳۶؍ رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں آسٹریلیا نے ۴ء۱۹؍ اوورز میں ایک وکٹ پر ۱۳۷؍ رنز بنا کر آسانی سے ہدف حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھئے:باکس آفس پر عمران ہاشمی اور سنی دیول کا مقابلہ ہوسکتاہے
ویسٹ انڈیز نے پاور پلے میں ایک وکٹ پر ۴۹؍ رنز بنا کر اچھی شروعات کی، لیکن جلد ہی ان کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی اور۱۹؍ویں اوور تک اسکور پانچ وکٹ پر ۷۸؍ رنز ہو گیا۔ صرف ریالینا گرِمَنڈ اور چنیل ہنری کے درمیان ۳۷؍ رنز کی شراکت قابل ذکر رہی۔ گرِمَنڈ ۲۷؍ویں اوور میں کنگ کا شکار بنیں اور اس کے بعد اننگز تیزی سے بکھر گئی۔ ہنری ۴۲؍ رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں، جبکہ پوری ٹیم ۱۳۶؍ رنز پر سمٹ گئی۔
یہ بھی پڑھئے:میرا اسٹرائیک ریٹ نہیں، تمہارا حسد بول رہا ہے: اجنکیا رہانے
آسٹریلیا کے لیے الانا کنگ نے ۱۹؍ رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کیے۔ ایشلے گارڈنر نے دو وکٹ لیے، جبکہ لوسی ہیملٹن، نکولا کیری اور تالیا میگرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں جارجیا وول اور فیبی لچ فیلڈ نے پہلی وکٹ کے لیے ۵۰؍ رنز کی شراکت داری کی۔ جارجیا وول ۲۳؍ رنز بنا کر واحد کھلاڑی تھیں جو آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد فیبی لچ فیلڈ اور ایلیس پیری نے ۸۷؍رنز کی شراکت داری کی۔ لچ فیلڈ ۶۸؍ رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں اور آسٹریلیا نے آسانی سے میچ جیت لیا۔