بیکنہم میں ٹیم کے وارم اپ میچ کے دوران ہاتھ میں لگی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کے باعث بابراعظم انگلینڈ کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ان کی غیر موجودگی میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
EPAPER
Updated: August 19, 2026, 12:29 PM IST | Agency | Leeds
بیکنہم میں ٹیم کے وارم اپ میچ کے دوران ہاتھ میں لگی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کے باعث بابراعظم انگلینڈ کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ان کی غیر موجودگی میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
بیکنہم میں ٹیم کے وارم اپ میچ کے دوران ہاتھ میں لگی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب نہ ہونے کے باعث بابراعظم انگلینڈ کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ان کی غیر موجودگی میں سلمان علی آغا ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھئے: وارنر کو ’ڈرنک اینڈ ڈرائیو‘ معاملے میں قصوروار قراردیا گیا
ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے تصدیق کی کہ بابر اعظم پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بابر اعظم کی انجری کا میڈیکل ٹیم جائزہ لے رہی ہے اور امید ہے کہ وہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں واپسی کیلئے فٹ ہوں گے۔ سرفراز احمد نے کہا کہ شان مسعود پہلے ٹیسٹ کیلئے مکمل طور پر فٹ ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل کھیلا گیا پریکٹس میچ جیتنے سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور کھلاڑی اچھے نتائج کے لئے پُرامید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میچ کیلئے حتمی کمبی نیشن کا فیصلہ کیا جانا ابھی باقی ہے، تاہم ٹیم کی پوری کوشش ہوگی کہ انگلینڈ کے خلاف بہترین کارکردگی پیش کی جائے۔ ہیڈ کوچ کے مطابق محمد عباس انگلینڈ کی موجودہ کنڈیشنز میں پاکستان کے لئے اہم گیندباز ثابت ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے سیریز کے لئے بھرپور تیاری کی ہے اور محنت میں کوئی کمی نہیں چھوڑی۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ: جین زی کا ایک گروپ اب بھی کورونا دور کی تنہائی میں زندگی گزار رہا: رپورٹ
سرفراز احمد نے بابر اعظم کے فارم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ وہ پہلے ٹیسٹ میں نہیں کھیل رہے، تاہم وہ اچھے فارم میں ہیں۔ سعود شکیل سمیت دیگر بلے باز بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور امید ہے کہ مڈل آرڈر ٹیم کی توقعات پر پورا اترے گا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی موجودگی میں ٹیم مختلف کمبی نیشنز آزمانے پر غور کرتی، تاہم اہم کھلاڑی کی عدم دستیابی یقیناً ایک دھچکا ہے۔ اس کے باوجود تمام کھلاڑیوں پُر اعتماد ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ۳؍ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ ۱۹؍سے ۲۳؍ اگست تک کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ ۲۷؍اگست سے جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ ۹؍ ستمبر سے شروع ہوگا۔