Inquilab Logo Happiest Places to Work

اکشے کمار اور پریادرشن کی فلم کی کمائی میں نمایاں اضافہ

Updated: April 20, 2026, 6:00 PM IST | Mumbai

اکشے کمار اور پریادرشن کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ نے اتوار کو باکس آفس پر نمایاں اضافہ دیکھا۔ اس فلم میں تبو، وامیکا گبی، راجپال یادو، پریش راول اور جسّو سینگپتا اہم کرداروں میں نظر آتے ہیں۔ فلم ۱۷؍اپریل ۲۰۲۶ءکو ریلیز ہوئی۔

Akshay Kumar.Photo:INN
اکشے کمار۔تصویر:آئی این این

اکشے کمار کی فلم ’’بھوت بنگلہ‘‘ کے ذریعے اداکار نے ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد ہدایتکار پریادرشن کے ساتھ دوبارہ کام کیا ہے۔ یہ ہارر کامیڈی ۱۷؍ اپریل ۲۰۲۶ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی اور باکس آفس پر زبردست آغاز کے ساتھ اپنے پہلے ویک اینڈ میں مسلسل ترقی دکھائی۔
بھوت بنگلہ باکس آفس کلیکشن دن ۳
سیکنلک کے مطابق، فلم نے تیسرے دن تقریباً ۲۳؍ کروڑ روپے کمائے، جو ہفتہ کے ۱۹؍ کروڑ روپے سے زیادہ ہیں۔ پہلے اتوار کو فلم ملک بھر میں۱۱۶۸۲؍ شوز میں دکھائی گئی۔ رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے دن۲۵ء۱۲؍ کروڑ روپے کمائے اور ۱۶؍ اپریل کو پیڈ پریویوز سے۷۵ء۳؍ کروڑ روپے حاصل کیے۔ ان اعداد و شمار کے ساتھ، فلم کی ہندوستان میں کل مجموعی کمائی ۳۷ء۶۹؍ کروڑ روپے ہو گئی ہے، جبکہ نیٹ کلیکشن ۵۸؍ کروڑ روپے تک پہنچ چکا ہے۔
جہاں تک عالمی کمائی کا تعلق ہے، ’’بھوت بنگلہ‘‘ نے مجموعی طور پر۸۷ء۹۵؍ کروڑ روپے کما لیے ہیں، جس میں بیرون ملک کمائی ۵۰ء۲۶؍ کروڑ روپے ہے۔ تیسرے دن فلم نے بین الاقوامی سطح پر۷؍ کروڑ روپے کمائے۔

یہ بھی پڑھئے:مدثر عزیز اور آیوشمان کھرانہ کی ’’پتی، پتنی اور وہ ۲‘‘ کا ٹیزر ریلیز

پریادرشن کے ساتھ ۱۴؍ سال بعد دوبارہ کام کرنے پر اکشے کمار کا بیان
فلم کے ٹریلر لانچ کے دوران اکشے کمار نے کہاتھا کہ ’’ یہ ہم دونوں کے لیے صحیح فلم تھی۔ ہمیں اب تک یہ فلم نہیں مل سکی کیونکہ وہ اپنی جگہ مصروف تھیں، میں اپنی جگہ مصروف تھا، اور پریان سر کہیں اور مصروف تھے۔ اب ہمیں موقع ملا ہے۔ لیکن اب میں تبو جی اور پریان سر سے درخواست کروں گا کہ آپ کو اب یہ شکایت نہیں ہوگی۔‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ ’’میں ۱۴؍ برس بعد پریان سر کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔ ایسا لگتا ہے جیسے اپنا بن باس ختم کر کے دوبارہ ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہو، جیسے گھر واپسی ہو۔ وہ بہت صاف اور خاندانی فلمیں بناتے ہیں۔ ان کی فلموں میں کسی قسم کی گندگی نہیں ہوتی... مجھے ان کے ساتھ ایسی فلموں پر کام کرنا بہت پسند ہے، اسی لیے میں بہت خوش تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:مانچسٹر سٹی کی آرسنل پر فتح: خطاب کی جنگ میں نیا موڑ


بھوت بنگلہ کے بارے میں
پریادرشن کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں تبو، وامیکا گبی، راجپال یادو، پریش راول اور جسّو سینگپتا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کہانی ارجن کے گرد گھومتی ہے، جو لندن میں اپنے والد اور بہن کے ساتھ رہتا ہے۔ اپنی بہن کو دادا کی موت کے بعد ایک محل وراثت میں ملنے پر وہ بھارت کے ایک گاؤں کا سفر کرتا ہے۔جب ارجن اپنی بہن کی شادی کی تیاری کرتا ہے، تو اسے ’’ودھوسر‘‘ نامی ایک پراسرار روایت کا سامنا ہوتا ہے، جس نے کبھی بھی اس گاؤں میں کسی شادی کو ہونے نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK