Inquilab Logo Happiest Places to Work

پارلر جیسا پیڈی کیور گھر پر: بارہ آسان اسٹیپس

Updated: August 24, 2026, 1:53 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

عام طور پر خواتین چہرے کی دیکھ بھال پر خاص توجہ دیتی ہیں لیکن پیروں کو نظرانداز کر دیتی ہیں۔ اگر پیڈی کیور کروانے کے لئے آپ کے پاس وقت نہیں ہے تو پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این
عام طور پر خواتین چہرے کی دیکھ بھال پر خاص توجہ دیتی ہیں لیکن پیروں کو نظرانداز کر دیتی ہیں۔ اگر پیڈی کیور کروانے کے لئے آپ کے پاس وقت نہیں ہے تو پریشان ہونے والی کوئی بات نہیں ہے۔ آپ گھر پر بآسانی پیڈی کیور کرسکتی ہیں، اس تحریر میں پیڈی کیور کرنے ۱۲؍ آسان اسٹیپس بتائے جا ر ہے ہیں:
 
 
پیڈی کیور کے لئے درکار اجزاء:
٭نیم گرم پانی ٭بڑا ٹب یا فٹ ٹب ٭سالٹ ٭کیوٹیکل کریم ٭کاٹن ٭نیل کٹر ٭نیل فائلر ٭کیوٹیکل پوشر ٭باڈی اسکرب ٭پیومک اسٹون یا فٹ بفر ٭موئسچرائزر یا فٹ کریم ٭صاف تولیہ ٭کیسلز ہٹانے والی مشین (اگر ممکن ہو تو)۔
اسٹیپ 1
سب سے پہلے کیسلز ہٹانے والی مشین موجود ہو تو اس میں خشک ایڑیوں پر کچھ دیر چلا کر کیسلز یعنی موٹی اور کھردری جلد کو ہٹا لیں۔ یہ کرتے وقت چہرہ ماسک سے ڈھانک لیں۔
اسٹیپ 2
حسب ِ ضرورت پانی نیم گرم کریں اور اسے ایک ٹب میں نکال لیں۔ ٹب میں پانی اتنا ہونا چاہئے کہ دونوں پاؤں ڈوب سکیں۔
اسٹیپ 3
نیل کٹر سے ناخنوں کو کاٹیں اور پھر نیل فائلر سے ناخنوں کو پسندیدہ شیپ دیں۔ یہ کام آپ کو خشک ناخنوں پر ہی کرنا ہے۔
اسٹیپ 4
ناخنوں پر کیوٹیکل کریم لگا کر انہیں یوں ہی ہوا میں چھوڑ دیں۔
اسٹیپ 5
نیم گرم پانی ٹب میں ڈالیں، پھر اس میں نمک (سیندھا نمک یا Epsom Salt یعنی میگنیشیم سلفیٹ) اور شیمپو ڈالیں۔
اسٹیپ 6
اس میں پیروں کو ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ کے لئے بھگونے کے لئے ڈال دیں اور میل کچیل کو پانی میں پھولنے کا وقت دیں۔
 
 
اسٹیپ 7
ایک ایک کرکے پیروں کو باہر نکالیں۔ ناخنوں پر کیوٹیکل پوشر اندر کی جانب چلاتے ہوئے کیوٹیکل کو اندر کی جانب دھکیلیں۔ اس سے کیوٹیکل اپنی جگہ چھوڑ کر ایک جگہ اکٹھا ہوجاتے ہیں۔ اس کے بعد کیوٹیکل کرٹ سے احتیاط سےکیوٹیکل ہٹا دیں۔
اسٹیپ 8
ایک پیر باہر نکال کر فٹ اسکریپر کی مدد سے ایڑیاں گھسیں اور پھر پیومک اسٹون یا فٹ بفر کی مدد سے ہلکے ہاتھوں سے ایٹریوں پر چلاتے ہوئے پیروں کو ہموار کریں۔ اس کے بعد دوسرے پیر پر ایسا کریں۔ اس اسٹیپ کے بعد پیروں کو دوبارہ پانی میں ڈال دیں۔
اسٹیپ 9
اس کے بعد فٹ اسکربر سے پیروں کی اسکربنگ کریں۔ ایک پیر میں تقریباً ۵؍ منٹ تک اسکربنگ کرنی ہے۔
اسٹیپ 10
اسکرب کو اچھی طرح صاف کرنے کے بعد مساج کریم سے دونوں پیروں میں تقریباً ۱۵؍ منٹ تک مساج کریں۔
اسٹیپ 11
مساج کے بعد پیروں پر پیک لگائیں۔ اسے ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔
اسٹیپ 12
پیک ہٹانے کے بعد تولیہ سے پیروں کو سکھائیں۔ اس کے بعد نیل بفنگ کرکے پیڈی کیور مکمل کریں۔ (بشکریہ نوبھارت ٹائمز)
 

پیڈی کیور کے فوائد
پیروں کی گہرائی سے صفائی ہوتی ہے۔
 ڈیڈ اسکن ہٹتی ہے۔
 ایٹریاں ملائم ہوتی ہیں۔
 ناخن صاف اور صحتمند نظر آتے ہیں۔
 پیروں سے بدبو آنے کی شکایت دور ہوتی ہے۔
 خون کا دوران بہتر ہوتا ہے۔
پیروں کی تھکان دور ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK