• Fri, 14 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بنگلہ دیش نے آئرلینڈ کو اننگز اور۴۷؍ رن سے شکست دی

Updated: November 14, 2025, 9:04 PM IST | Sylhet

بنگلہ دیش نے سلہٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف ایک اننگز اور ۴۷؍ رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ محمود الحسن جوئے کی۱۷۱؍ رنز کی اننگز اور نجم الحسن شانتو کے۱۰۰؍ رنز کی بدولت بنگلہ دیش نے ۸؍ وکٹ پر ۵۸۷؍رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ گیندبازوں کی مشترکہ شاندار کارکردگی کے سبب آئرش ٹیم دونوں اننگز میں ۲۸۶؍ اور۲۵۴؍ رنز پر سمٹ گئی۔

Bangladesh Team.Photo:INN
بنگلہ دیش ٹیم۔ تصویر:آئی این این

بنگلہ دیش نے سلہٹ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں آئرلینڈ کے خلاف ایک اننگز اور ۴۷؍ رنز سے شاندار کامیابی حاصل کی۔ محمود الحسن جوئے کی۱۷۱؍ رنز کی اننگز اور نجم الحسن شانتو کے۱۰۰؍ رنز کی بدولت بنگلہ دیش نے ۸؍ وکٹ پر ۵۸۷؍رنز کا بڑا اسکور بنایا۔  گیندبازوں کی مشترکہ شاندار کارکردگی کے سبب آئرش ٹیم دونوں اننگز میں ۲۸۶؍ اور۲۵۴؍ رنز پر سمٹ گئی۔
ٹیسٹ کے چوتھے دن میچ بنگلہ دیش کے مضبوط کنٹرول میں تھا اور انہیں جیت کے لیے صرف ۵؍ وکٹوں کی ضرورت تھی۔ اسپنرز کو ملنے والی مدد کے باوجود آئرلینڈ نے دن کے دوسرے اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر اچھی شروعات کی۔ اینڈی میک برائن کا کیچ ۸؍ رنز پر چھوٹا، لیکن تیج الاسلام نے میتھیو ہمفریز کو آؤٹ کر کے آئرلینڈ کو۱۱۶؍رنز پر چھ وکٹ کے نقصان تک پہنچا دیا۔

آئرش ٹیم نے ہار نہیں مانی۔ میک برائن اور کپتان اینڈریو بلبرینی نے ۶۶؍ رنز کی شراکت قائم کی، خاص طور پر بلبرینی نے سویپ شاٹس کے ذریعے بہترین بلے بازی کی۔ میک برائن دو بار ڈی آر ایس میں بچ گئے اور دونوں نے اسکور ۱۵۰؍رن  سے آگے پہنچایا۔ جب آئرلینڈ کی پوزیشن بہتر ہو رہی تھی، بلبرینی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے اور حسن مراد نے بنگلہ دیش کو اہم کامیابی دلائی۔ میک برائن نے صبر و تحمل سے بلے بازی کرتے ہوئے لنچ سے قبل اپنا پانچواں ٹیسٹ نصف سنچری مکمل کیا۔
وقفے کے بعد نئے سیشن کی دوسری ہی گیند پر میک برائن پل شاٹ کھیلنے کی کوشش میں مڈ وکٹ پر کیچ دے بیٹھے۔ جارڈن نیل نے تین تیز چوکوں کے ساتھ جارحانہ انداز اپنایا اور پھر بیری میکارتھی کے ساتھ مل کر حسن مراد کے ایک اوور میں۱۷؍ رنز بنائے۔ مراد نے ۳۶؍ رنز کی دلچسپ اننگز کھیلنے والے نیل کو آؤٹ کیا، جس کے بعد تیج الاسلام نے میکارتھی کا وکٹ لے کر جیت یقینی بنا دی۔

یہ بھی پڑھئے:دھیرج بومّا دیورا اور انکیتا بھکت نے ریکرو مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتا

پسلی کی چوٹ کے باعث ربادا پہلے ٹیسٹ سے باہر
 کگیسو ربادا کو منگل کو جنوبی افریقہ کے پریکٹس سیشن کے دوران پسلی میں چوٹ لگی تھی، جس کے بعد انہیں کولکاتا میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونا پڑا۔ اگلے ہفتے گوہاٹی میں  دوسرے ٹیسٹ کے لیے ان کی دستیابی پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ای ایس پی این کرک اِنفو کے مطابق جس دن ربادا کو چوٹ لگی تھی، اُسی دن انہیں اسکین کے لیے لے جایا گیا۔ اگرچہ انہوں نے بدھ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا لیکن جمعرات کے اختیاری سیشن میں وہ موجود نہیں تھے۔ میچ والے دن کی صبح ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی ہوا، تاہم اس دوران انہیں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں میچ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس دورے سے پہلے تین ٹیسٹ کھیل چکے کوربن بوش کو ربادا کی جگہ جنوبی افریقہ کی الیون میں شامل کیا گیا ہے۔ بوش پاکستان کے دورے میں بھی ٹیم کا حصہ تھے لیکن انہیں کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا تھا۔ اب وہ ویان ملڈر اور مارکو یانسن کے ساتھ ٹیم کے تیسرے تیز گیندباز ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK