Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کا بڑا دھماکہ،ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیا

Updated: May 20, 2026, 7:06 PM IST | Dubai

بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرتے ہوئے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ۷۸؍رنز سے شکست دے دی۔

Bangladesh Team.Photo:X
بنگلہ دیشی ٹیم۔ تصویر:ایکس

بنگلہ دیش نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرتے ہوئے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ۷۸؍رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے سیریز ۰۔۲؍گول  سے اپنے نام کر لی ہے اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی ) کے پوائنٹس ٹیبل پر ہندوستان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پانچویں پوزیشن پر قبضہ کر لیا ہے۔

 


آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اسٹینڈنگز کے مطابق اس تاریخی کامیابی نے پوائنٹس ٹیبل کی ترتیب بدل کر رکھ دی ہے۔بنگلہ دیش:۳۳ء۵۸؍ فیصد پوائنٹس کے ساتھ اب عالمی فہرست میں ۵؍ ویں نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش کی جیت کے نتیجے میں  ہندوستان ایک درجہ تنزلی کے بعد ۶؍ ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔ہوم گراؤنڈ پر عبرتناک شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم بدستور ۸؍ ویں نمبر پر موجود ہے۔
بنگلہ دیش کی اس ۰۔۲؍سے وائٹ واش کامیابی نے عالمی کرکٹ حلقوں کو حیران کر دیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ جس تسلسل کے ساتھ بنگلہ دیشی ٹیم کارکردگی دکھا رہی ہے، وہ آنے والے وقت میں ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے مضبوط امیدوار بن کر ابھر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:کلین سویپ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر دیا


آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان: فخر زمان اور صائم ایوب ٹیم سے باہر
 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان میں فخر زمان اور صائم ایوب سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ایک بیان میں پی سی بی نے کہا ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب انجریز سے ری کوری کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:فرحانہ بھٹ کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے


 پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں کرکٹرز پی سی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی سی بی کی دونوں کرکٹرز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات ہیں، اسکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنیس کے حوالے سے اپ ڈیٹ جلد جاری کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کی ون ڈے سیریز ۳۰؍ مئی سے شروع ہو رہی ہے۔ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم ۲۳؍ مئی کو اسلام آباد پہنچ رہی ہے، ون ڈے سیریز کے میچز ۳۰؍ مئی،۲؍ اور۴؍ جون کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستان ٹیم ۲۲؍مئی سے راولپنڈی میں ٹریننگ کرے گی اور ایک پریکٹس میچ بھی کھیلے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK