• Sat, 27 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارسلونا اوویڈو کیخلاف ایک کے مقابلے ۳؍گول سے کامیاب

Updated: September 27, 2025, 2:02 PM IST | Agency | Madrid

ایرک گارسیا ،ریشفورڈ کے علاوہ لیوانڈوسکی نے بھی بارسا کیلئے ایک ایک گول کیا۔

Robert Lewandowski scored a goal for Barcelona. Photo: INN
رابرٹ لیوانڈووسکی نے بارسلونا کےلئے ایک گول کیا۔ تصویر: آئی این این

اسپینش لیگ لا لیگا فٹبال ٹورنامنٹ میں بارسلونا نے ترقی یافتہ  کلب اوویڈو کے خلاف اپنے گول کیپر جوآن گارسیا کی غلطی کے باوجود واپسی کرتے ہوئے ایک کے مقابلے ۳؍گول سے کامیابی حاصل کر لی۔ بارسلونا نے یہ فتح دوسرے ہاف میں ایریک گارسیا، رابرٹ لیوانڈووسکی اور مارکس ریشفورڈ کے  گولوں کی بدولت حاصل کی اور اس طرح لیگ کے۶؍ میچوں میں اپنی پانچویں جیت درج کی۔
  پہلے ہاف کے ۳۳؍ویں منٹ میں بارسلونا کے گول کیپر گارسیا جب پنالٹی ایریا سے باہر نکلے تو گیند پر کنٹرول کھو بیٹھے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میزبان ٹیم کے ایلبیرٹو رینا نے مڈفیلڈ سرکل کے قریب سے شاٹ مار کر گول کر دیا۔تاہم دوسرے ہاف میں بارسلونا کی کارکردگی بہتر ہوئی۔
 ڈفینڈر ایریک گارسیا نے کھیل کے ۵۶؍ ویں منٹ میں گول کر کے اسکور  برابر کر دیا۔ لیوانڈووسکی نے ۷۰؍ویں منٹ میں ہیڈر کے ذریعے شاندار گول کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلادی  جبکہ  مارکس ریشفورڈ نے ۸۸؍ویں منٹ میں تیسرا گول کرتے ہوئے بارسلونا کی جیت یقینی بنائی۔اس جیت کے ساتھ بارسلونا ریئل میڈرڈ کے بعد دوسرے مقام پر موجود ہے۔
  دریں اثنا لیگ کے ایک اور مقابلے میں بھی گول کیپر کی غلطی کی وجہ سے ایلچ کو اسٹاپج ٹائم میں برابری کا گول کر کے اوساسونا کے خلاف  ایک ایک  سے ڈرا کھیلنے کا موقع ملا۔
 میچ کے دوران دماغی چوٹ لگنے سے بِلّی ویگر کی موت 
 آرسنل کے سابق کھلاڑی بِلّی ویگر انگلینڈ میں ایک فٹبال میچ کے دوران دماغ میں شدید چوٹ لگنے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر ۲۱؍برس تھی۔ ان کے کلب چچیسٹر سٹی نے جمعرات کو ان کی موت کی تصدیق کی۔ بِلّی ویگر سنیچرکے روز میچ کے دوران زخمی ہونے کے بعد کوما میں چلے گئے تھے۔ خاندان نے بتایا کہ منگل کو ان کی حالت سدھارنے کے لئے آپریشن بھی کیا گیا لیکن چوٹ بہت شدید تھی اور وہ جمعرات کو زندگی کی بازی ہار گئے۔ ویگر کے سر میں یہ چوٹ میدان کے کنارے موجود دیوار سے ٹکرانے کی وجہ سے لگی تھی۔  ویگر ۲۰۱۷ءمیں آرسنل کی اکیڈمی میں شامل ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK