Inquilab Logo Happiest Places to Work

بارسلونا کا قلعہ مسمار: ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے ہوم گراؤنڈ پر بارسا کو دھول چٹا دی

Updated: April 09, 2026, 7:06 PM IST | Barcelona

ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے چیمپئن لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی جانب بڑا قدم اٹھاتے ہوئےمیزبان بارسلونا کو ان کے اپنے میدان نو کیمپ میں شکست سے دوچار کر دیا۔ فاتح ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں بارسلونا کو ۰۔۲؍گول سے شکست دی۔

Ateletico Madrid Players.Photo:X
ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

ایٹلیٹیکو میڈرڈ نے چیمپئن لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی جانب بڑا قدم اٹھاتے ہوئےمیزبان بارسلونا کو ان کے اپنے میدان نو کیمپ میں شکست سے دوچار کر دیا۔ فاتح ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم نے کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں بارسلونا کو ۰۔۲؍گول سے شکست دی۔ 

 


۲۰۰۶ءکے بعد نو کیمپ میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی یہ پہلی فتح ہے جس میں جولین الواریز اور الیگزینڈر سورلوتھ نے گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو کوارٹر فائنل کے پہلے مرحلے میں برتری دلا دی۔ کھیل کے بیشتر حصے میں بارسلونا کا پلڑا بھاری رہا تاہم ہاف ٹائم سے تھوڑی دیر قبل پاؤ کوبارسی کی جانب سے جولیانو سیمونی پر کیا گیا فاؤل میچ کا اہم موڑ ثابت ہوا۔ 

یہ بھی پڑھئے:عتیق احمد قتل پر تبصرہ :الہ آباد ہائی کورٹ نے مقدمہ منسوخ کرنے سے انکار کر دیا


ریفری استوان کوواکس نے پہلے کوبارسی کو پیلا کارڈ دکھایا تھا لیکن ویڈیو اسسٹنٹ ریفری کے مشورے پر مانیٹر پر واقعے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ریڈ کارڈ میں تبدیل کر دیا گیا۔ بارسلونا کے ۱۰؍ کھلاڑی رہ جانے کے بعد جولین الواریز نے فری کک پر شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں ایک کھلاڑی کم ہونے کے باوجود بارسلونا نے میچ پر گرفت مضبوط رکھنے کی کوشش کی اور مارکس ریش فورڈ کی فری کک گول پوسٹ سے ٹکرا کر واپس آگئی تاہم وہ برابری حاصل نہ کر سکے۔ 

یہ بھی پڑھئے:تمیم اقبال کا ڈھاکہ پریمیئر لیگ جلد شروع کرنے کا اعلان


میچ کے آخری لمحات میں ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے الیگزینڈر سورلوتھ نے میٹیو رگیری کے کراس پر دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت یقینی بنا دی۔ بارسلونا کو اب ٹورنامنٹ میں بقا کے لیےآئندہ منگل کو میڈرڈ میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے میچ میں ہر صورت فتح حاصل کرنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK