انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی (۳۲؍ رنز اور ۱۷؍ رنز کے عوض ۳؍ وکٹ) کی بدولت راجستھان رائلز نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۶۹؍ ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو ۳۰؍ رنز سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: May 24, 2026, 10:09 PM IST | Mumbai
انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی (۳۲؍ رنز اور ۱۷؍ رنز کے عوض ۳؍ وکٹ) کی بدولت راجستھان رائلز نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۶۹؍ ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو ۳۰؍ رنز سے شکست دے دی۔
انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی (۳۲؍ رنز اور ۱۷؍ رنز کے عوض ۳؍ وکٹ) کی بدولت راجستھان رائلز نے آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کے ۶۹؍ ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو ۳۰؍ رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی راجستھان رائلز نے سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ایلیمینیٹر مقابلے کے لیے اپنا ٹکٹ بک کر لیا ہے، جبکہ پنجاب کنگز اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں۔
NEXT STOP: Mullanpur! ❤️🔥 pic.twitter.com/ZoWocgZJ6p
— Rajasthan Royals (@rajasthanroyals) May 24, 2026
۲۰۶؍ رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز کا آغاز انتہائی تباہ کن رہا۔ جوفرا آرچر نے پہلے ہی اوور میں روہت شرما کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین بھیج دیا اور پھر تیسرے اوور میں نمن دھیر (۶) کو کلین بولڈ کر دیا۔ ناندرے برگر اور برجیش شرما نے جلد ہی مزید دو وکٹ لے کر ممبئی کا اسکور ۴؍ وکٹوں پر۳۰؍ رنز کر دیا۔
ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ۱۵؍ گیندوں پر ۳۴؍ رنز (۳؍ چوکے، ۲؍ چھکے) بنا کر جوابی حملہ کیا، لیکن آرچر نے انہیں ۱۶؍ ویں اوور میں آؤٹ کر کے ممبئی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ سوریہ کمار یادو نے۴۲؍گیندوں پر۶۰؍ رنز (۴؍چھکے، ۳؍ چوکے) کی اننگز کھیل کر مزاحمت جاری رکھی، تاہم ناندرے برگر نے انہیں آؤٹ کر کے ممبئی کی شکست یقینی بنا دی۔ ممبئی کی ٹیم مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۹؍ وکٹوں پر صرف ۱۷۵؍ رنز بنا سکی۔راجستھان کی جانب سے جوفرا آرچر نے ۳؍ جبکہ ناندرے برگر، یش پنجا اور برجیش شرما نے ۲، ۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھئے:بھوپال میں’’ پیڈی‘‘ کی آواز کنسرٹ میں اے آر رحمان اور رام چرن کی شرکت
اس سے قبل، ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راجستھان رائلز نے مقررہ ۲۰؍ اوورز میں ۸؍ وکٹوں پر ۲۰۵؍ رنز بنائے۔یشسوی جیسوال (۲۷؍رن) اور ویبھو سوریاونشی (۴؍رن) کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم دباؤ میں تھی۔دھرو جریل نے ۲۶؍ گیندوں پر ۳۸؍ رنز اور داسن شانکا نے۱۵؍گیندوں پر ۲۹؍ رنز بنا کر اننگز کو سنبھالا۔جوفرا آرچر نے بلے بازی میں بھی جوہر دکھائے اور صرف ۱۵؍ گیندوں پر ۳؍ چھکوں کی مدد سے ۳۲؍ رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔ آخری لمحات میں روندر جڈیجا (۱۹؍ ناٹ آؤٹ) نے اسکور کو ۲۰۰؍رن کے پار پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ممبئی کی جانب سے دیپک چاہر اور شاردول ٹھاکر نے ۲۔۲؍ وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھئے:گُروِیندر ویر سنگھ سب سے تیز ہندوستانی اسپرنٹر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا
اس نتیجے کے بعد آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کا میلہ اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ راجستھان رائلز اب سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف ایلیمینیٹر میں ٹکرائے گی جبکہ ممبئی انڈینز کے لیے اس سیزن کا سفر ایک اور شکست کے ساتھ تمام ہوا۔