انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل )۲۰۲۶ء کے سیزن میں اب تمام نظریں کولکاتا کے تاریخی میدان ایڈن گارڈنز پر جمی ہیں، جہاں جمعرات کو ہوم ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اپنی پہلی فتح کی تلاش میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی ) کا مقابلہ کرے گی۔
EPAPER
Updated: April 08, 2026, 7:05 PM IST | Kolkata
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل )۲۰۲۶ء کے سیزن میں اب تمام نظریں کولکاتا کے تاریخی میدان ایڈن گارڈنز پر جمی ہیں، جہاں جمعرات کو ہوم ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اپنی پہلی فتح کی تلاش میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی ) کا مقابلہ کرے گی۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل )۲۰۲۶ء کے سیزن میں اب تمام نظریں کولکاتا کے تاریخی میدان ایڈن گارڈنز پر جمی ہیں، جہاں جمعرات کو ہوم ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اپنی پہلی فتح کی تلاش میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی ) کا مقابلہ کرے گی۔ یہ میچ کے کے آر کے لیے محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ اپنے گرتے ہوئے گراف کو سنبھالنے کا آخری موقع دکھائی دیتا ہے۔
کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی کہانی اب تک اتار چڑھاؤ کا شکار رہی ہے۔ ٹیم کے تمام ۱۱؍ کھلاڑیوں کا ایک ساتھ پرفارم نہ کر پانا کپتان کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے۔ اجنکیا رہانے نے ۶۷؍ رنز کی اننگز سے امیدیں جگائیں لیکن حالیہ میچوں میں وہ سنگل ڈیجٹ پر آؤٹ ہو رہے ہیں۔ فن ایلن کا اسٹرائیک ریٹ تو شاندار ہے مگر تسلسل غائب ہے۔ نوجوان بلے باز انگکرش رگھونشی (دو نصف سنچریاں، ۱۱۰؍ رنز) اب تک ٹیم کے سب سے کامیاب بلے باز ثابت ہوئے ہیں۔ رنکو سنگھ (۳۳؍ اور ۳۵؍ رنز) ایک بار پھر ٹیم کے سب سے بھروسہ مند مہرہ ثابت ہو رہے ہیں، تاہم کیمرون گرین کی خراب فارم (۳؍ میچوں میں ۲۴؍ رنز) تشویشناک ہے۔
Stumps be like: Mujhe kyun toda? 🥲 pic.twitter.com/KrMpEftxUe
— KolkataKnightRiders (@KKRiders) April 8, 2026
بولنگ میں بلیسنگ مزاربانی (ایک میچ میں ۴؍ وکٹیں) کامیاب رہے ہیں، لیکن ویبھو اروڑا اور کارتک تیاگی کافی مہنگے ثابت ہو رہے ہیں۔ ٹیم کے اسپنرز سنیل نارائن اور ورون چکرورتی پر وکٹیں لینے کا بھاری بوجھ ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بارش سے متاثرہ مقابلے میں راجستھان نے ممبئی کو ۲۷؍ رن سے شکست دی
دوسری جانب، لکھنؤ کی ٹیم حالیہ فتوحات کے بعد بلند حوصلوں کے ساتھ کولکاتا پہنچی ہے۔ٹاپ آرڈر میں مشیل مارش اور ایڈن مارکرم (۴۵؍ رنز) ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کر رہے ہیں۔ کپتان رشبھ پنت نے گزشتہ میچ میں ۶۸؍ رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ دباؤ میں میچ ختم کرنے کا فن جانتے ہیں۔ نکولس پورن، جن کا کے کے آر کے خلاف ریکارڈ بہترین ہے، کولکاتا کے لیے بڑا خطرہ بن سکتے ہیں۔ محمد سمیع اپنی بہترین فارم میں ہیں، انہوں نے گزشتہ میچ میں صرف ۹؍ رنز دے کر ۲؍ وکٹ حاصل کئے۔ اویس خان اور پرنس یادو ان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
ایڈن گارڈنز کی پچ روایتی طور پر بلے بازوں کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے، لیکن درمیانی اوورز میں اسپنرز کا کردار کلیدی ہوگا۔کے کے آر اپنی ہار کا سلسلہ توڑ کر ہوم گراؤنڈ پر فاتحانہ واپسی چاہے گی ۔ایل ایس جی اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن مستحکم کرنا چاہے گی ۔یہ مقابلہ تجربہ کار لکھنؤ اور جدوجہد کرتی کولکتہ کے درمیان ایک اعصاب شکن معرکہ ثابت ہو سکتا ہے، جہاں جیت کا دارومدار دباؤ کے لمحات میں بہتر فیصلے کرنے پر ہوگا۔