Inquilab Logo Happiest Places to Work

بائرن میونخ ڈی ایف بی پوکال کے فائنل میں داخل ، تین بڑی ٹرافی جیتنے کی امید برقرار

Updated: April 23, 2026, 5:03 PM IST | Munich

بائرن میونخ نے بائر لیورکوزن کو ۰۔۲؍گول سے شکست دے کر ۲۰۲۰ء کے بعد پہلی بار ڈی ایف بی پوکال کے فائنل میں جگہ بنا لی اور اس سیزن میں تین بڑی ٹرافی جیتنے کی امید برقرار رکھی۔

Bayern Player.Photo:X
بائرن کے کھلاڑی۔ تصویر:ایکس

بائرن میونخ نے بائر لیورکوزن کو ۰۔۲؍گول سے شکست دے کر ۲۰۲۰ء کے بعد پہلی بار ڈی ایف بی پوکال کے فائنل میں جگہ بنا لی اور اس سیزن میں تین  بڑی ٹرافی جیتنے کی امید برقرار رکھی۔وِنسنٹ کومپنی کی ٹیم، جو اس سے قبل وی ایف بی اسٹٹگارٹ کے خلاف فتح کے ساتھ بنڈس لیگا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے، نے میچ کے آغاز سے ہی کنٹرول سنبھال لیا اور آخری لمحات تک برتری برقرار رکھی۔


بائرن کو۲۱؍ویں منٹ میں ہیری کین نے برتری دلائی، جب ایک تیز تھرو اِن کے بعد مائیکل اولیسے نے بیک ہیل کے ذریعے گیند جمال موسیالا کو دی، جنہوں نے کین کو پاس دیا اور انہوں نے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔پہلے ہاف میں بائرن کا مکمل غلبہ رہا اور لیورکوزن ٹیم ان کے ہائی پریس کے سامنے مشکلات کا شکار رہی۔ وقفے سے قبل بائرن کے پاس گول کرنے کے کئی مواقع تھے اور شاٹس کے معاملے میں انہیں واضح برتری حاصل رہی۔

یہ بھی پڑھئے:کیا کالکی ۲؍کا نام بدل جائے گا؟ انٹرول ایپیسوڈ کے لیے شاندار سیٹ تیار


دوسرے ہاف میں لیورکوزین نے بہتر کھیل پیش کیا اور ناتھن ٹیلا نے ایک خطرناک شاٹ لیا جسے مینوئل نوئر نے شاندار انداز میں روک دیا، جبکہ پیٹرک شِک نے بھی ایک اچھا موقع ضائع کیا۔تاہم انجری ٹائم میں لوئس ڈیاز نے لیون گوریتزکا کے پاس پر کاؤنٹر اٹیک مکمل کرتے ہوئے دوسرا گول کر دیا، جسے وی اے آر چیک کے بعد درست قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے:حج کے دوران ہزاروں پروازیں اور عازمین کو سہولیات میسر


بائرن میونخ اب ۲۳؍ مئی کو برلن میں ہونے والے فائنل میں وی ایف بی اسٹٹگارٹ یا ایس سی فریبورگ میں سے کسی ایک کا سامنا کرے گا۔ ٹیم چیمپئن لیگ کے سیمی فائنل میں بھی پہنچ چکی ہے جہاں اس کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمین سے ہوگا۔ کوچ ونسنٹ کومپنی نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی خاص طور پر پہلے ہاف میں شاندار رہی اور انہیں خوشی ہے کہ وہ فائنل تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK