میٹنگ میں غیر ملکی سرزمین پر ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ،ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر،چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اورسینٹر آف ایکس لینس کے سربراہ وی وی ایس لکشمن شریک ہوں گے۔
EPAPER
Updated: September 03, 2026, 12:35 PM IST | Agency | Mumbai
میٹنگ میں غیر ملکی سرزمین پر ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ،ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر،چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اورسینٹر آف ایکس لینس کے سربراہ وی وی ایس لکشمن شریک ہوں گے۔
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوروں پر ہندوستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بعد بی سی سی آئی نے ایک جائزہ میٹنگ بلائی ہے۔ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر، چیف سلیکٹر اجیت اگرکر اور سینٹر آف ایکس لینس (سی اوای) کے سربراہ وی وی ایس لکشمن جمعرات کو ہونے والی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ یہ میٹنگ بورڈ ہیڈکوارٹر ممبئی میں ہوگی۔میٹنگ میںغیر ملکی سرزمین پر ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور۲۰۲۷ء کے ڈے ورلڈ کپ پر نظر رکھتے ہوئے مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ کھلاڑیو ںکی چوٹ ، آئی پی ایل، کام کا بوجھ اور ٹیم مینجمنٹ نیز سی او ای اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان رابطے بھی میٹنگ کے اہم موضوعات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھئے: نیرج چوپڑا ٹخنے کی انجری کا شکار، سیزن کے بقیہ مقابلوں سے باہر
آئرلینڈ سےشکست، انگلینڈ میں بھی خراب کارکردگی
ہندوستان کو جون میں آئرلینڈ کے خلاف دو میچوں کی ٹی ۲۰؍ انٹرنیشنل سیریز میں ۰-۲؍سے شکست ہوئی تھی۔ ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ جیتنے کے بعد تقریباً تین سال میں ۱۶؍ سیریز کے بعد یہ ہندوستان کی پہلی شکست تھی۔اس کے بعد ہندوستان کو انگلینڈ کے دورے پر پانچ میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں۰-۴؍سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ناٹنگھم میں ٹیم۱۲۵؍ رن سے ہار گئی۔ ٹیم انڈیا نے وَن ڈے سیریز کا پہلا میچ جیتا تھا لیکن سیریز۱-۲؍ سے ہار گئی تھی۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری دیواجیت سائکیا نے کہا تھا کہ ان نتائج کے بعد ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں اب یہ میٹنگ بلائی گئی ہے۔
بمراہ کی فٹ نس کی معلومات سلیکشن کمیٹی تک نہیں پہنچی
اجلاس میں کھلاڑیوں کی چوٹ اور سی او ای کے کردار پر بھی گفتگو کی جائے گی ۔ رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں، سی او ای اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان رابطے کے حوالے سے سوالات سامنے آئےہیں۔ ایک یہ بات سامنے آئی ہےکہ سلیکشن کمیٹی کو تیز گیندباز جسپریت بمراہ کی فٹ نس کے بارے میں بروقت اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ واشنگٹن سندر کی چوٹ اور سائی سدرشن کی صحت یابی میں توقع سے زیادہ وقت لگنے پر بھی بات کی جائے گی۔
۹؍ستمبر کو ۴؍ کھلاڑیوں کا فٹ نس ٹیسٹ
کھلاڑیوں کی فٹ نس پر آئی پی ایل کے بوجھ کا اثر بھی اجلاس میں بحث کا ایک اہم موضوع ہوگا۔ جسپریت بمراہ، واشنگٹن سندر، نتیش ریڈی، اور ہرشیت رانا کی دستیابی جو افغانستان کے خلاف ٹی ۲۰؍ سیریز کے لیے منتخب کیے گئے ہیں، فٹ نس سے مشروط ہے۔ چاروں کھلاڑیوں کا فٹ نس ٹیسٹ۹؍ ستمبر کو ہوگا۔نیوزی لینڈ کے دورے کو ذہن میں رکھتے ہوئے، بی سی سی آئی فاسٹ بولنگ پول کو فٹ رکھنے اور کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے معاملات کو کم کرنے کے طریقوں پر بھی بات کرے گا۔
یہ بھی پڑھئے: فیڈرر کے شاندار کریئر کا ایک اور بڑا اعزاز، ہال آف فیم میں شمولیت
ہاردک کی فٹ نس۲۰۲۷ء ورلڈ کپ کیلئے بھی اہم
میٹنگ میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی فٹ نس اور ریکووَری پر بھی بات ہوگی۔ سلیکشن کمیٹی انہیں۲۰۲۷ء کے وَن ڈے ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کرنا چاہتی ہے۔ فی الحال، ہاردک ون ڈے میں ۵؍ سے۶؍اووَر سے زیادہ گیند بازی کرنے سے قاصر ہیں۔ بی سی سی آئی اور ٹیم انتظامیہ ان کی فٹ نس کو طویل مدت تک برقرار رکھنے کے منصوبے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
میٹنگ میں کیا امور زیر بحث آئینگے؟
غیر ملکی سرزمین پر ہندوستان کی کارکردگی پر گفتگو کی جائے گی ۔ہندوستان کو آئرلینڈاور انگلینڈ میںشکست ہوئی ہے۔
کھلاڑیوں کی چوٹ اور کام کا بوجھ بھی زیربحث رہے گا۔
سینٹر آف ایکس لینس کے کردار پر بھی گفتگو کی جائے گی۔
تیز گیندبازوںکی فٹ نس کے پہلو پرخصوصی غور کیاجائیگا۔
عالمی کپ کی تیاریوںکے سلسلے میںبھی بات چیت ہوگی۔
سی او ای اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان رابطہ بھی موضوع ہوگا۔