• Sun, 11 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ کا حصہ بننا میرے لیے بڑی بات ہے: اکشے اوبرائے

Updated: January 09, 2026, 9:08 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار اکشے اوبرائے کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ کا حصہ بننا ان کے لیے ایک بہت بڑی بات ہے۔ اکشے اوبرائے، جو اِن دنوں شاہ رخ خان کی انتہائی متوقع فلم ’’کنگ‘‘ سے وابستہ ہیں، نے اس بڑے پروجیکٹ کا حصہ بننے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

Akshay And Shar Rukh.Photo:INN
اکشے اور شاہ رخ خان۔ تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکار اکشے اوبرائے کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ‘‘ کا حصہ بننا ان کے لیے ایک بہت بڑی بات ہے۔ اکشے اوبرائے، جو اِن دنوں شاہ رخ خان کی انتہائی متوقع فلم ’’کنگ‘‘ سے وابستہ ہیں، نے اس بڑے پروجیکٹ کا حصہ بننے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔  اکشےاوبیرائے کے لیے یہ محض ایک ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہیں بلکہ ایک ذاتی کامیابی اور برسوں سے دیکھے گئے خواب کی تعبیر ہے۔ 
شاہ رخ خان کی قیادت میں بننے والی فلم ’’کنگ ‘‘میں کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے اکشے اوبرائے نے کہا کہ ’’ شاہ رخ خان کی فلم ’’کنگ ‘‘کا حصہ بننا واقعی ایک خواب کے پورا ہونے جیسا ہے۔ ایک اداکار کے طور پر میں ان کی فلمیں دیکھتے ہوئے بڑا ہواہوں، ان کے سفر کو قریب سے دیکھا ہے اور ان کے کام سے ہمیشہ متاثر رہا ہوں۔ ایسے میں ان کی کسی فلم سے جُڑنا اپنے آپ میں بہت خاص ہے۔‘‘
فلم ’’کنگ ‘‘پہلے ہی زبردست جوش و خروش پیدا کر رہی ہے اور اسے سال کی سب سے زیادہ زیرِ بحث فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں اکشے اوبرائے کی موجودگی اس بڑے سنیمائی تجربے کے لیے ناظرین کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:یامی گوتم فلم ’’نئی نویلی ‘‘ میں بھوتنی کا رول ادا کریں گی

ناظرین کی پہلی پسند بن چکی ہیں فینٹسی فلمیں: سورج سنگھ
بی لایئو پروڈکشن کے مالک اور فینٹسی فلم راہو کیتو  کے پروڈیوسر سورج سنگھ کا کہنا ہے کہ فینٹسی فلمیں آج کے ناظرین کی پہلی پسند بن چکی ہیں۔ ہندوستانی سنیما میں آہستہ آہستہ اپنی جگہ بنانے والی فینٹسی فلموں نے اب ان ناظرین کے درمیان مضبوط مقام حاصل کر لیا ہے جو سنیما گھروں میں شاندار اور بھرپور تجربے کی تلاش میں رہتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ عہدیدار نے تمیم کو ہندوستان کا ایجنٹ قرار دیا

اس حوالے سے سورج سنگھ کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر بننے والی فینٹسی فلموں کے لیے اس سے بہتر وقت آہی نہیں سکتا۔ ان کے مطابق ہندستانی ناظرین اب فینٹسی فلموں کو اپنانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتے، خاص طور پر جب کہانیاں مانوس اساطیری اور ثقافتی حوالوں سے جڑی ہوں۔  فینٹسی فلموں کی بڑھتی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے سورج سنگھ نے کہاکہ ’’فینٹسی کہانیاں ہندوستانی میں ہمیشہ سے کام کرتی رہی ہیں، لیکن آج ان کا پیمانہ بدل چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK