• Mon, 07 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی: سڑک اور پیور بلاکس کے درمیان گہری دراڑ سے خطرہ

Updated: September 07, 2026, 10:33 AM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

ایک ہفتے میں دو درجن سے زائد موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل، شہری انتظامیہ کی ناقص نگرانی پر سوالیہ نشان۔

A gap is visible between the concrete road and the paver blocks. Picture: INN
کنکریٹ کی سڑک اور پیوربلاکس کے درمیان دراڑ نظر آرہی ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں چاوندرا روڈ سے ونجار پٹی ناکہ کی جانب جانے والی مصروف سڑک پر زویا بیٹری کے قریب آر سی سی سڑک اور پیور بلاکس کے درمیان بننے والی گہری دراڑ شہریوں، بالخصوص دو پہیہ گاڑی سواروں کے لیے خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اس مقام پر دو درجن سے زائد موٹر سائیکل سواروں کے گرنے اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہری انتظامیہ کے سڑک تعمیراتی کاموں کے معیار اور نگرانی پر شدید سوالات اٹھ رہے ہیں۔مقامی باشندوں کے مطابق مذکورہ مقام پر روزانہ دو سے تین دو پہیہ گاڑی سوار اچانک توازن بگڑنے سے گر رہے ہیں۔ سنیچر کو گووندا پتھک کا ایک رکن بھی موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: کلیان ریلوے اسٹیشن کے اے سی ویٹنگ لاؤنج پر وجیلنس کا چھاپہ

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ سال مذکورہ سڑک پر آر سی سی اور پیور بلاکس بچھانے کا کام کیا گیا تھالیکن مانسون کے دوران آر سی سی سڑک اور پیور بلاکس کے درمیان کا حصہ بیٹھ گیا جس سے دونوں سطحوں کے درمیان خطرناک دراڑ پیدا ہوگئی۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر سڑک اور پیور بلاکس کا کام معیاری طریقے سے کیا گیا تھا تو ایک ہی سال میں اس کی یہ حالت کیسے ہوگئی؟یہ معاملہ اس وقت مزید سنگین ہوگیا جب حالیہ جنرل باڈی میٹنگ میں کارپوریٹر فراز بہاؤالدین نے شہر میں بچھائے جانے والے پیور بلاکس کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے انتظامیہ سے جواب طلب کیا کہ پیور بلاکس ایک سال کے اندر ہی کیوں خراب ہوجاتے ہیں اور ناقص کام کی نگرانی و جواب دہی کس کی ہے؟

یہ بھی پڑھئے:اسکول بیگ کاوزن کم کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت

مرمت کی یقین دہانی 

مسلسل حادثات کے بعد شہریوں نے فوری مرمت اور پورے کام کی معیار جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔ سٹی انجینئر جمیل پٹیل سے رابطہ نہیں ہوسکا، تاہم پربھاگ سمیتی ایک کے جونیئر انجینئر اُدّھو گواڑے نے یقین دہانی کرائی کہ خطرناک مقام سے پیور بلاکس نکال کر ایک سے دو دن کے اندر دوبارہ بچھا دیے جائیں گے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محض پیور بلاکس دوبارہ بچھانا کافی نہیں، بلکہ سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل، کام کے معیار اور نگرانی کی بھی جانچ ہونی چاہیے، تاکہ آئندہ ایسے خطرناک خلا شہریوں کی جان کے لیے خطرہ نہ بنیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK