آئی پی ایل ۲۰۲۶ءکا کوالیفائر- وَن ایک یکطرفہ مقابلہ رہا، جہاں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کو ۹۲؍رن سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔
EPAPER
Updated: May 27, 2026, 6:04 PM IST | Dharamshala
آئی پی ایل ۲۰۲۶ءکا کوالیفائر- وَن ایک یکطرفہ مقابلہ رہا، جہاں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کو ۹۲؍رن سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔
آئی پی ایل ۲۰۲۶ءکا کوالیفائر- وَن ایک یکطرفہ مقابلہ رہا، جہاں رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) نے گجرات ٹائٹنز (جی ٹی) کو ۹۲؍رن سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا۔ لیکن اس مقابلے کے اندر چل رہی لڑائیوں، خاص طور پر اورنج کیپ اور پرپل کیپ کی دوڑ میں کافی سنسنی دیکھنے کو ملی۔
بھونیشور کمار اور کگیسو ربادا اس میچ کی شروعات لیگ میں سب سے زیادہ ۲۴۔۲۴؍وکٹ کے ساتھ کر رہے تھے۔ مقابلہ ختم ہونے تک دونوں کے کھاتے میں۲۶۔۲۶؍ وکٹ ہو گئے۔ربادا نے پہلے حملہ کیا۔ انہوں نے دوسرے اوور میں وینکٹیش ایّر کا وکٹ لیا اور بعد میں ۱۷؍ویں اوور میں کرونال پانڈیا کو بھی آؤٹ کیا۔ حالانکہ، یہ رات ان کے لیے زیادہ خوش آئند نہیں رہی کیونکہ وہ جی ٹی کے سب سے مہنگے گیند بازوں میں سے ایک ثابت ہوئے۔ انہوں نے اپنے چار اوورز میں ۵۴؍ رن دیے اور ان کا اکانومی ریٹ ۵۰ء۱۳؍ رہا۔
دوسری طرف بھونیشور کمار کا دن اس سے کہیں بہتر رہا۔ شبھ من گل چوتھے اوور میں ان کا شکار بنے اور پھر ۱۹؍ویں اوور میں انہوں نے راہل تیوتیا کو آؤٹ کر کے ۲/۲۸؍ کے شاندار اعداد و شمار کے ساتھ میچ کا اختتام کیا۔ دونوں گیند بازوں کےاکنامی ریٹ میں فرق کوئی حیران کن بات نہیں تھی۔ اس سیزن میں بھونیشور نے۰۰ء۸؍کے اکنامی ریٹ سے رن دیے ہیں جبکہ ربادا کا اکنامی ریٹ ۴۸ء۹؍ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پرپل کیپ ابھی بھی بھونیشور کے سر پر برقرار ہے۔
باقی گیند بازوں میں، جیسن ہولڈر نے ایک ہی اوور میں وراٹ کوہلی اور دیودت پڈیکل کو آؤٹ کر کے دو وکٹ حاصل کئے۔ اس کے ساتھ ہی وہ صرف نو میچوں میں اس سیزن میں ۱۵؍ وکٹوں تک پہنچ گئے اور فی الحال ۱۲؍ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ وہیں آر سی بی کے تیز گیند باز راسخ سلام کا بھی دن اچھا رہا۔ انہوں نے ۲۴؍ رن دے کر۲؍ وکٹ لئے اور اب ان کے کھاتے میں ۱۶؍ وکٹ ہو گئی ہیں، جس سے وہ ۱۶؍ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:’’چنری چنری‘‘ ریمیک: ابھیجیت بھٹاچاریہ اور انو ملک کی تنقید
اورنج کیپ لیڈر بورڈ
جی ٹی کے سلامی بلے بازوں سائی سدرشن اور شبھ من گل کے لیے یہ دن یادگار نہیں رہا۔ دونوں نے بالترتیب ۱۴؍ اور ۲؍ رن بنائے، لیکن پورے سیزن میں اپنی شاندار بلے بازی کی بدولت وہ ابھی بھی فہرست میں ٹاپ پر بنے ہوئے ہیں۔ سائی سدرشن ۶۵۲؍ رن کے ساتھ نمبر ایک، جبکہ شبھ من گل ۶۱۸؍ رن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
کوہلی نے آر سی بی کو۲۵۴/۵؍کے بڑے اسکور تک پہنچانے میں ۲۵؍ گیندوں پر ۴۳؍ رن کی اہم اننگز کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی اس سیزن میں ان کے کل رن ۶۰۰؍ ہو گئے ہیں اور انہوں نے دہلی کیپیٹلز (ڈی سی) کے کے ایل راہل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ان کے اور ٹاپ دو بلے بازوں کے درمیان ہینرک کلاسن (سن رائزرز حیدرآباد) موجود ہیں۔جوس بٹلر نے۱۱؍ گیندوں پر ۲۹؍ رن کی اننگز کھیلی اور وہ سیزن میں ۴۹۸؍ رن تک پہنچ گئے۔ وہیں میچ کے اسٹار رجت پاٹیدار نے۳۳؍ گیندوں پر ناٹ آؤٹ ۹۳؍ رن بنائے اور وہ اب ۴۸۶؍ رن کے ساتھ ۱۴؍ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔