• Mon, 08 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بالی ووڈ اداکار ایک دوسرے کی تعریف نہیں کرتے، غیر محفوظ خیال کرتے ہیں: منوج باجپائی

Updated: December 08, 2025, 6:09 PM IST | Mumbai

منوج باجپائی اسٹارر ’’دی فیملی مین ۳‘‘ کو۲۱؍ نومبر کو امیزون پرائم ویڈیو پر ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔ حال ہی میں سیریز کے اسٹار منوج باجپائی نے بالی ووڈ اداکاروں کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کوئی کسی کی تعریف کرنا پسند نہیں کرتا۔

Manoj Bajpayee.Photo:INN

بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی اس وقت اپنی ویب سیریز ’’دی فیملی مین ۳‘‘ کے لیے کافی تعریفیں وصول کر رہے ہیں۔ امیزون پرائم پر ریلیز ہونے والی اس سیریز کا عوام کو بے صبری سے انتظار تھا اور یہ تیزی سے آن لائن ہٹ ہو گئی۔ اس سیریز کو خوب پذیرائی ملی  اور منوج باجپائی کے مداح اس کے اگلے سیزن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ شو کی کامیابی کے بعد، اسٹار کاسٹ نے حال ہی میں بالی ووڈ کے ایک پہلو کے بارے میں بات کی جس کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں کرنا چاہتا،’عدم تحفظ۔‘

یہ بھی پڑھئے:جنگ زدہ فلسطین اور شام فیفا عرب کپ کے کوارٹر فائنل میں داخل

بات چیت کے دوران، جے دیپ اہلاوت نے ایک  واقعہ  سنایا جو انہیں اب بھی جذباتی کر دیتا ہے۔ جب پاتال لوک سیزن وَن  ریلیز ہوا، منوج باجپائی نے انہیں رات گئے بلایا، ایک غیر متوقع اشارہ جس نے انہیں متاثر کیا۔منوج باجپائی کا فون موصول ہونے پر جے دیپ اہلاوت رو پڑے۔جے دیپ اہلاوت نے کہا کہ ’’جب پاتال لوک سیزن  وَن  ریلیز ہوا، تو منوج بھائی نے رات کو مجھے فون کیا اور مجھ سے  ۱۵۔۲۰؍منٹ تک بات چیت کی۔ میں وہ لمحہ کبھی نہیں بھولوں گا  اور اس کے بعد، میں بہت رویا۔ اس کے بعد، میں نے منوج سے کہا کہ وہ ایک انسٹی ٹیوٹ کھولیں اور میں ان کا طالب علم بن جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھئے:۶؍دنوں میں۳۷؍ہزار کروڑ روپے کا صفایا

 انڈسٹری میں اداکار غیر محفوظ ہیں
منوج باجپائی اس کے بعد مزید کہتے ہیںکہ ’’ہماری انڈسٹری میں اداکار کبھی بھی ایک دوسرے کی تعریف نہیں کریں گے۔ وہ کبھی کسی کے کام کی تعریف کے لیے فون نہیں کریں گے کیونکہ وہ بہت غیر محفوظ ہیں۔ آج بھی، میں خود لوگوں کو کام کے لیے فون کرتا ہوں کیونکہ میں پیدائشی طور پر جدوجہد کرنے والا ہوں۔‘‘
پہلے ایک ساتھ کام کیا
کام کے محاذ پر’’دی فیملی مین۳‘‘ سے پہلے، منوج باجپائی اور جے دیپ اہلاوت نے ۲۰۱۲ء کی ’گینگس آف واسع پور‘ اور’چٹاگانگ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ ’’دی فیملی مین‘‘ کے سیزن ۳؍ میں منوج باجپائی نے سری کانت تیواری کا کردار ادا کیا تھا  جبکہ جے دیپ اہلاوت ویلن رکما کا کردار ادا کر رہے  تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK