• Fri, 14 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

فرانس نے یوکرین کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں جگہ یقینی بنائی

Updated: November 14, 2025, 5:51 PM IST | Paris

کائلین ایمباپے کے دو شاندار گول اور مائیکل اولیس کی بہترین کارکردگی کی بدولت فرانس نے جمعرات کے روز گروپ ڈی کے مقابلے میں یوکرین کو۰۔۴؍گول سے شکست دے کر۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

Kyliane Mabappe.Photo:INN
کائلین ایمباپے۔ تصویر:آئی این این

کائلین ایمباپے کے دو شاندار گول اور مائیکل اولیس کی بہترین کارکردگی کی بدولت فرانس نے جمعرات کے روز گروپ ڈی کے مقابلے میں یوکرین کو۰۔۴؍گول  سے شکست دے کر۲۰۲۶ء کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
 ڈیڈیئر ڈیسچیمپس کی نئی لائن اَپ نے شروع سے ہی گیند پر کنٹرول رکھا، تاہم پارک ڈیس پرنسیس میں یوکرین کی مضبوط دفاعی دیوار کو توڑنے کے لیے انہیں ابتدا میں جدوجہد کرنی پڑی۔ مہمان گول کیپر اناطولی ٹروبن نے وقفے سے پہلے فرانس کو روکے رکھا، انہوں نے بریڈلی بارکولا کے کرلر کو پوسٹ پر ٹپ کردیا اور ایمباپے کے زاویائی حملے کو بھی ناکام بنایا۔


ہاف ٹائم کے فوراً بعد، ریفری سلاوکو ونسچک نے دیاوپ اُپامیکانو اور یوہوَر نازارینا کے درمیان جھڑپ کے بعد یوکرین کی پنالٹی اپیل مسترد کر دی کیونکہ وی اے آر نے تصدیق کی کہ ڈیفینڈر نے پہلے گیند کو چھوا تھا۔ چند منٹ بعد، دوسرے سرے پر وی اے آر نے مداخلت کی جب تاراس مائخائوکو نے اولیسے کو باکس میں پکڑ لیا، جس کے باعث ایمباپے کو پنالٹی ملی اور انہوں نے نہایت اعتماد کے ساتھ بال کو بیچ میں چپ کر کے اسکورنگ کا آغاز کیا۔
اس گول نے مقابلہ فرانس کے حق میں موڑ دیا۔ اولیسے نے ایک شاندار ٹرن اور نپی تلی لو ڈرائیو کے ذریعے برتری کو دُگنا کر دیا، اس کے بعد ایمباپے نے ڈھیلی پڑی گیند پر تیز ردِعمل دیتے ہوئے اسکور ۰۔۳؍گول  کر دیا۔ متبادل کھلاڑی ہیوگو ایکیٹیکے نے آخر میں چوتھا گول داغا، جو ان کا پہلا  بین الاقوامی گول بھی تھا۔


گروپ ڈی میں فرانس پہلے ہی سرفہرست ہے اور اب اتوار کو آذربائیجان کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلے گا  جبکہ یوکرین آئس لینڈ کی میزبانی کرے گا، جسے مارچ ۲۰۲۶ء کے پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے لازمی کامیابی درکار ہے۔ آئس لینڈ نے البرٹ گوڈمونڈسن اور سویریر اِنگی اِنگاسون کے گولوں کی مدد سے آذربائیجان کو۰۔۲؍گول  سے شکست دے کر گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھئے:آئی پی ایل ۲۰۲۶ء کی نیلامی ۱۶؍ دسمبر کو ابو ظہبی میں ہوگی

ناروے نے ایسٹونیا کو۱۔۴؍گول  سے ہرا کر گروپ آئی میں اپنی پوزیشن مضبوط کردی، جس میں الیگزینڈر سورلوتھ اور ایرلنگ ہالینڈ نے ۲۔۲؍ گول کیے۔ اٹلی نے آخری لمحات میں دو ہیڈر گول کر کے مالدووا کو۰۔۲؍گول  سے شکست دی۔ گروپ ایف میں، ٹرائے پیروٹ کے دو گول  کی مدد سے آئرلینڈ نے  پرتگال ٹیم کو۰۔۲؍گول  سے شکست دی، حالانکہ کرسٹیانو رونالڈو تقریباً ایک گھنٹے کے کھیل کے بعد میدان سے باہر بھیج دیے گئے۔ آرمینیا پر۰۔۱؍گول  کی فتح میں برنا باس ورگا کے گول کی بدولت ہنگری ابھی تک کوالیفکیشن کی دوڑ میں مضبوطی سے شامل ہے۔ جمعرات کو ہی، انگلینڈ نے گروپ کے میچ میں سربیا کو بآسانی۰۔۲؍گول  سے مات دی، جس کے نتیجے میں البانیہ کی انڈورا کے خلاف۰۔۱؍گول  سے کامیابی کے بعد سربیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK