Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز ومبلڈن سے باہر، کلائی کی انجری نے سیزن متاثر کر دیا

Updated: May 20, 2026, 6:05 PM IST | Medrit

سابق عالمی نمبر ون اور ٹینس کی دنیا کے ابھرتے ہوئے ہسپانوی ستارے کارلوس الکاراز نے کلائی کی سنگین انجری کے باعث ومبلڈن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

Carlos Alcaraz. Photo: INN
کارلوس الکاراز۔ تصویر: آئی این این

سابق عالمی نمبر ون اور ٹینس کی دنیا کے ابھرتے ہوئے ہسپانوی ستارے کارلوس الکاراز نے کلائی کی سنگین انجری کے باعث ومبلڈن سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ خبر ٹینس مداحوں کے لیے کسی بڑے صدمے سے کم نہیں، کیونکہ الکاراز اب کلے  اور گراس کورٹ کے پورے سیزن میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔

یہ بھی پڑھئے : سنر کی تاریخی فتح، کیریئر گولڈن ماسٹرز مکمل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بنے

۲۳؍ سالہ الکاراز، جو سات گرینڈ سلیم ٹائٹلز اپنے نام کر چکے ہیں، اپریل میں بارسلونا اوپن کے دوران کلائی کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ 


سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ایکس  پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’میری صحت یابی کا عمل بہتر چل رہا ہے اور میں پہلے سے اچھا محسوس کر رہا ہوں، لیکن بدقسمتی سے میں ابھی مقابلے کے لیے مکمل تیار نہیں ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے کوئنز کلب اور ومبلڈن سمیت گراس کورٹ سیزن سے دستبردار ہونا پڑ رہا ہے۔‘‘
الکاراز کی غیر موجودگی فرنچ اوپن کے بعد اب ومبلڈن کے وقار اور براڈکاسٹرز کے لیے بھی ایک بڑا نقصان تصور کی جا رہی ہے۔ خاص طور پر الکاراز اور اطالوی کھلاڑی یانک سنر کے درمیان جاری حریفانہ مقابلے نے حالیہ برسوں میں ٹینس کے مداحوں کو سحر زدہ کر رکھا تھا۔ الکاراز نے رواں برس آسٹریلین اوپن جیت کر سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پرکیریئر گرینڈ سلیم  مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ وہ ۲۰۲۳ءاور ۲۰۲۴ء میں ومبلڈن کے فاتح رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK