Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنر کی تاریخی فتح، کیریئر گولڈن ماسٹرز مکمل کرنے والے دوسرے کھلاڑی بنے

Updated: May 18, 2026, 9:06 PM IST | Rome

اٹلی کے اسٹار ٹینس کھلاڑی یانک سنر نے اٹالین اوپن جیت کر ٹینس کی تاریخ کا ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ نوواک جوکووچ کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

Jannik Sinner.Photo:X
یانک سنر۔ تصویر:ایکس

 اٹلی کے اسٹار ٹینس کھلاڑی یانک سنر نے اٹالین اوپن  جیت کر ٹینس کی تاریخ کا ایک بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ نوواک جوکووچ کے بعد دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے تمام نو ماسٹرز ۱۰۰۰؍ ٹائٹل جیت کر اپنا کیریئر گولڈن ماسٹرز مکمل کیا ہے۔ دنیا کے نمبر ون کھلاڑی سنر نے فائنل میں ناروے کے کیسپر رُوڈ کو اسٹریٹ سیٹس میں ۴۔۶ ،۴۔۶؍ سے شکست دی۔ یہ جیت اس لیے بھی اہم ہے کہ ۱۹۷۶ء میں ایڈرانو پناٹا کے بعد سنر یہ ٹورنامنٹ جیتنے والے پہلے اطالوی کھلاڑی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھئے:جنگلی میوزک نے کامیڈی فلم’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کا دھماکہ دار ٹائٹل ٹریک ریلیز کر دیا


 یانک  سنر کی جیت کا تسلسل اب ۲۹؍ میچوں تک پہنچ گیا ہے۔ وہ اس سال مٹی کے کورٹ پر اب تک  ۰۔۱۷؍کے ریکارڈ کے ساتھ ناقابلِ شکست ہیں۔ ٹینس لیجنڈ نوواک جوکووچ نے سوشل میڈیا پر سنر کو اس ’’خصوصی کلب‘‘ میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔ کارلوس الکاراز کی انجری کے باعث دستبرداری کے بعد، سنر اب اتوار سے شروع ہونے والے فرنچ اوپن  کے لیے فیورٹ قرار دیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:اسکواش کی تاریخ رقم: ۱۸؍ سالہ آمنہ عرفی نئی ورلڈ چیمپئن بن گئیں


روم کے فورو اٹالیکو  میں کھیلے گئے فائنل کے دوران فٹ بال کے میچ جیسا جوش و خروش دیکھا گیا۔۱۰۵۰۰؍ تماشائیوں کے ساتھ اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے بھی میچ دیکھا۔سنر کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے بالوں کی مناسبت سے نارنجی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔اس دن اٹلی کے لیے خوشیاں دوہری ہو گئیں جب سیمون بویلی اور اندریا واواسوری نے بھی  ۱۹۶۰ءکے بعد پہلی بار اٹلی کے لیے مینز ڈبلز کا ٹائٹل جیتا۔اٹلی کے کھلاڑی کے لیے ہوم گراؤنڈ پر جیتنا بہت خاص ہوتا ہے۔ ۵۰؍ سال بعد یہ ٹرافی واپس لانا میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK