• Fri, 04 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اٹاپٹو نے ۵؍رن دے کر۷؍ وکٹیں حاصل کیں، ہیٹ ٹرک بھی شامل

Updated: September 04, 2026, 1:01 PM IST | Agency | Dubai

ویمنزایشیا کپ میں سری لنکا نے انڈونیشیا کو۴۹؍رنو ں پر ڈھیر کرتے ہوئے ۷۵؍رنوں سے میچ جیت لیا،ڈی سلوا کی ہاف سنچری۔

Sri Lanka captain Chamari Athapaththu took 7 wickets for 5 runs in 3.3 overs. Picture: INN
سری لنکا کی کپتان چامری اٹاپٹو نے ۳ء۳؍اوور میں ۵؍رن دے کر ۷؍وکٹیں حاصل کیں۔ تصویر: آئی این این

نیلاکشی ڈی سلوا (۵۰) کی شاندار نصف سنچری اور کپتان چامری اٹاپٹو (۵؍ رن پر ۷؍ وکٹ) کی خطرناک گیند بازی سے سری لنکا نے انڈونیشیا کو خواتین ایشیا کپ کے گروپ’ بی‘ کے مقابلے میں۷۵؍رنوں سے شکست دے دی۔نیلاکشی ڈی سلوا (۵۰) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت سری لنکا نے ۲۰؍ اوور میں ۷؍ وکٹوں کے نقصان پر ۱۲۴؍ رن بنائے۔ اس کے جواب میں انڈونیشیا کی ٹیم ۱۸ء۳؍اوور میں ۴۹؍رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ چامری اٹاپٹو نے ۳ء۳؍اوور میں صرف ۵؍رن دے کر ۷؍ وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ سری لنکن کپتان نے ۱۹؍ویں اوور کی پہلی ۳؍ گیندوں پر وکٹیں لے کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

یہ بھی پڑھئے:ڈونالڈ ٹرمپ ایران جنگ ختم کرنے کیلئے صلاح مشورہ کر رہے ہیں؟

انڈونیشیا کے لئے بیٹنگ ہمیشہ سے ایک چیلنج رہی ہے لیکن انہوں نے اچھی شروعات کی۔ اوپننگ جوڑی نے پہلے ۳؍ اوور میں ۱۷؍ رن جوڑے۔ تاہم، جیسے ہی چامری  اٹاپٹو نے یہ شراکت داری توڑی، میچ مکمل طور پر سری لنکا کے حق میں ہو گیا۔ انہوں نے پاور پلے میں مزید ۳؍ وکٹیں لے کر انڈونیشیا کا اسکور ۴؍وکٹوں پر ۲۱؍ رنز کر دیا۔ اس کے بعد اسپنرز نے دباؤ بنا دیا، جس سے رن بننے کی رفتار سست ہو گئی اور ان کا ہدف کبھی بھی پٹری پر نہیں آ سکا۔ انڈونیشیا کےلئے ۲۰؍ اوور تک بلے بازی کرنا ہی کافی ہوتا لیکن وہ ایسا بھی نہ کر سکے۔ 


یہ بھی پڑھئے:گیری کرسٹن کا سری لنکا میں اسپن کے بجائے متوازن پچیں تیار کرنے پر زور

سری لنکا کے لئے کپتان اٹاپٹو نے بلے بازی میں ملی ناکامی کی تلافی کی۔ انہوں نے نہ صرف اپنے کریئر کی بہترین ٹی -۲۰؍کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ اس فارمیٹ میں کسی سری لنکن کھلاڑی کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا۔ ان کے ۵؍ رن دے کر ۷؍ وکٹیں لینے کے کارنامے میں ایک ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی، جس نے ۱۹؍ویں اوور میں ہی میچ ختم کر دیا۔

اس سے پہلے نیلاکشی ڈی سلوا نے ۳۵؍ گیندوں کی اپنی اننگز میں ۳؍ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ سنجنا کاوندی نے ۱۵؍اور کاویا کاوندی نے ناٹ آؤٹ ۱۵؍ رنوں کا تعاون دیا۔ انڈونیشیا کی جانب سے نی لوہ دیوی نے ۳؍ وکٹیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK