• Fri, 24 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

چمپئن لیگ :لیورپول فتح کی پٹری پر لوٹا،فرینکفرٹ کو شکست دی

Updated: October 24, 2025, 1:39 PM IST | Agency | Milan

لیورپول نے چمپئن لیگ میں اپنے حالیہ خراب دور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جرمنی کے فرینکفرٹ پر ایک کے مقابلے ۵؍ گول سے شاندار جیت درج کی۔

Liverpool`s Van Dijk scored a brilliant goal for the team. Photo: INN
لیورپول کے وین ڈک نے ٹیم کیلئے شاندار گول کیا۔ تصویر: آئی این این
لیورپول نے چمپئن لیگ میں اپنے حالیہ خراب دور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے جرمنی کے فرینکفرٹ پر ایک کے مقابلے ۵؍ گول سے شاندار جیت درج کی۔ بدھ کی  دیر رات کھیلے گئے مقابلوں میں، چیلسی اور بائرن میونخ نے بھی یکطرفہ فتوحات حاصل کیں جبکہ ۱۵؍ بار کی چمپئن ریئل میڈرڈ نے اٹلی کے ٹاپ کلب یووینٹس کو ایک صفرسے شکست دے کر اس سیزن میں اپنا بہترین ریکارڈ برقرار رکھا۔
لیورپول پچھلے ۴؍ میچوں سے ہار رہا تھا، جس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر شکست اور گلاٹسرے کے خلاف ہار شامل تھی۔ فرینکفرٹ نے حال ہی میں گلاٹسرے کوایک کے مقابلے۵؍گول سے ہرایا تھا لیکن ایٹلیٹکو میڈرڈ سے اسی فرق سے ہارا تھا۔ میچ کے ۲۶؍ویں منٹ میں راسمُس کرسٹینسن نے فرینکفرٹ کو برتری دلائی لیکن صرف ۹؍ منٹ بعد لیورپول کے ہیوگو ایکٹیکے نے اپنے پرانے کلب کے خلاف برابری کا گول کردیا۔ انہوں نے گول کے بعد جشن نہیں منایا اور معافی کا اشارہ کیا۔ وین ڈِک اور ابراہیمہ کونٹے نے لگاتار ۲؍ کارنر سے گول کر کے لیورپول کو ہاف ٹائم تک تین ایک کی برتری دلا دی۔
دوسرے ہاف میں فلوریان وِرتز نے ۲؍ شاندار اسسٹ کئے، پہلا کوڈی گاکپو کو ۶۶؍ویں منٹ میں اور دوسرا ڈومینک سوبوسلائی کو، جنہوں نے ۳۰؍ میٹر کی دوری سے دیکھنے لائق شاٹ لگایا۔
بیلنگھم بنےریئل کی جیت کے ہیرو
  ریئل میڈرڈ کے لئے جوڈ بیلنگھم کا یووینٹس کیخلاف ۵۷؍ویں منٹ میں گول  فیصلہ کن گول کیا۔ ونیسیس جونیئر کے شاندار موو کے بعد پوسٹ سے ٹکرانے والی گیند پر بیلنگھم نے فوراً ریباؤنڈ گول کر دیا۔ میڈرڈ نے اپنے تینوں میچ جیت کر ۹؍ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست مقام پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔  وہیںیووینٹس اب بھی اس سیزن میں جیت کے انتظار میں ہے۔
چیلسی کے نوجوانوں کا جادو
  چیلسی نے ۱۰؍کھلاڑیوں والی ایاکس ٹیم کو پانچ ایک سے روند ڈالا۔ میچ میں ۳؍ نوعمر کھلاڑیوں نے گول کئے۔ ایاکس کے کینتھ ٹیلر کو ۱۵؍ویں منٹ میں ریڈ کارڈ ملنے کے بعد ۱۹؍سالہ مارک گوئی اور موئسس کائیسیڈو نے گول کئے۔ ایاکس کی جانب سے واؤٹ ویگھورسٹ نے پینالٹی پر ایک گول کیا لیکن اینزو فرنانڈیز اور ۱۸؍سالہ ایستواؤ نے پینالٹی سے گول کر کے برتری بڑھا دی۔ ایستواؤ چیلسی کی تاریخ میں چمپئن لیگ میں سب سے کم عمر گول اسکورر بنے۔ دوسرے ہاف میں ۱۹؍سالہ ٹائریک جارج نے پانچواں گول کر دیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK