• Mon, 13 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کوکو گف نے پیگولا کو ہرا کر ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا خطاب جیت لیا

Updated: October 13, 2025, 6:10 PM IST | Wuhan

امریکی نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈیڈ کوکوگف نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

Coco Gauff.Photo:INN
کوکو گف۔ تصویر:آئی این این

امریکی نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کی تھرڈ سیڈیڈ کوکوگف نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ڈبلیو ٹی اے ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ای ایس پی این کے مطابق۲۱؍ سالہ کوکوگف نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 

چین کے شہر ووہان کے وینیو آپٹکس ویلی انٹرنیشنل ٹینس سینٹرمیں کھیلے گئے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے فائنل میچ میں۲۱؍ سالہ امریکی ٹینس اسٹار کوکوگف نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو   سیدھے سیٹوں  میں۴۔۶اور ۵۔۷؍ سے شکست دے کرٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ ہم وطن کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جانے والا ایک شاندار فائنل میچ تھا۔  

یہ بھی پڑھیئے:موناکو کے کوالیفائر کھلاڑی وائلنٹین واچیرٹ کی تاریخ ساز فتح


۲۱؍ سالہ کوکوگف نے رواں سال کا دوسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا ہے۔ اس سے قبل وہ فرنچ اوپن (کلے کورٹ)بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ مجموعی طور پر یہ ان کے کریئر کا۱۱؍واں ٹائٹل ہے۔میچ کے بعد کوکوگف نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ہر میچ سیدھے سیٹوں میں جیتنا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے اورایسا پہلی بار ہوا ہے۔ رواں ہفتے جو فتوحات میں نے حاصل کیں مجھے اس پر فخر ہے ۔ادھر ۲۱؍سالہ جیسیکا پیگولا جنہوں نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ون بیلاروس کی آرینا سبالینکا کو اپ سیٹ شکست دی تھی، اس مرتبہ دسویں کیریئر ٹائٹل سے محروم رہ گئیں۔کوکو گف ووہان اوپن ٹینس ٹورنامنت جیتنے والی دوسری امریکی کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس سے قبل وینس ولیمز نے ۲۰۱۵ء میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:کلدیپ یادو کے ’پنچ‘ سے ویسٹ انڈیزفالوآن پر مجبور

جوشنا چنپا نے جاپان اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
دو بار کی ایشیائی چمپئن ہندوستان کی جوشنا چنپا نے پیر کو ایک بار پھرنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر کی حیا علی کو شکست دے کر جاپان اوپن۲۰۲۵ء اسکواش ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز کا خطاب جیت لیا۔  آج یہاں کھیلے گئے میچ میں ۳۹؍ سالہ ہندوستانی اسکواش کھلاڑی نے تیسری سیڈ اور عالمی نمبر ۵۳؍ مصر کی حیا علی کو  شکست دے کر پی ایس اے چیلنجر ٹورنامنٹ میں اپنی شاندارمہم  کا اختتام کیا۔ یہ ان کے کیریئر کا۱۱؍ واں پی ایس اے ٹائٹل ہے۔  قابل ذکر ہے کہ جوشنا چنپا کی حیا علی سے یہ دوسری ملاقات تھی۔ اس سے قبل دونوں اسکواش کھلاڑی اس سال برموڈا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں آمنے سامنے تھیں۔    سابق عالمی نمبر۱۰؍ اسکواش کھلاڑی جوشنا ہانگزو میں ۲۰۲۳ء کے ایشین گیمز کے بعد گھٹنے کی سرجری کے بعد شاندار واپسی کر رہی ہیں۔ وہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی خواتین ٹیم کا بھی حصہ تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK